hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4226

.

سنن الدارقطني

4226
Sunan Al Daraqutni
4226 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ الْمَحَامِلِىُّ حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ سَعْدٍ الزُّهْرِىُّ حَدَّثَنَا عَمِّى حَدَّثَنَا أَبِى عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ عَنْ أَبِى نُعَيْمٍ - يَعْنِى وَهْبَ بْنَ كَيْسَانَ - عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّهُ سَمِعَهُ يَقُولُ أَرَدْتُ الْخُرُوجَ إِلَى خَيْبَرَ فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- وَهُوَ فِى الْمَسْجِدِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ فَقُلْتُ لَهُ إِنِّى أُرِيدُ الْخُرُوجَ إِلَى خَيْبَرَ فَأَحْبَبْتُ التَّسْلِيمَ عَلَيْكَ بِأَبِى أَنْتَ وَأُمِّى يَكُونُ ذَلِكَ آخِرَ مَا أَصْنَعُ بِالْمَدِينَةِ قَالَ فَقَالَ لِى « إِذَا أَتَيْتَ وَكِيلِى بِخَيْبَرَ فَخُذْ مِنْهُ خَمْسَةَ عَشَرَ وَسْقًا ». قَالَ فَلَمَّا وَلَّيْتُ دَعَانِى فَقَالَ « خُذْ مِنْهُ ثَلاَثِينَ وَسْقًا فَوَاللَّهِ مَا لآلِ مُحَمَّدٍ بِخَيْبَرَ تَمْرَةٌ غَيْرُهَا فَإِنِ ابْتَغَى مِنْكَ آيَةً فَضَعْ يَدَكَ عَلَى تَرْقُوَتِهِ ». وَذَكَرَ بَاقِىَ الْحَدِيثِ.
4226 ۔ حضرت جابربن عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ میرا خیبر جانے کا ارادہ ہوا ‘ میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضرہوا آپ اس وقت مسجد میں موجود تھے ‘ میں نے آپ کو سلام کیا ‘ پھر میں نے عرض کی : میں خیبرجانا چاہ رہاہوں ‘ اس لیے میں نے چاہا کہ میں آپ کو سلام کردوں اور یہ سلام مدینہ منورہ میں میرا آخری عمل ہو ‘ میرے ماں باپ آپ پر قربان ہوں ! حضرت جابر (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھ سے فرمایا : جب تم خیبر میں میرے وکیل کے پاس جاؤگے تو اس سے پندرہ وسق وصول کرنا۔ حضرت جابر (رض) کہتے ہیں : جب میں وہاں سے مڑ کر جانے لگا تو آپ نے مجھے بلایا اور فرمایا : تم اس سے تیس وسق لینا ‘ اللہ کی قسم ! محمد کے گھروالوں کے لیے خیبر میں صرف وہی کھجوریں ہیں ‘ اگر وہ تم سے کوئی نشانی (یعنی ثبوت) مانگے تو تم اپنا ہاتھ اس کی ہنسلی پر رکھ دینا۔ اس کے بعد انھوں نے پوری حدیث ذکر کی ہے۔
خبرواحد ‘ عمل کو لازم کردیتی ہے