4225 - حَدَّثَنَا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ صَاعِدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زُنْبُورٍ حَدَّثَنَا فُضَيْلُ بْنُ عِيَاضٍ عَنْ هِشَامٍ عَنِ ابْنِ سِيرِينَ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ كَانُوا يَكْتُبُونَ فِى صُدُورِ وَصَايَاهُمْ هَذَا مَا أَوْصَى فُلاَنُ بْنُ فُلاَنٍ أَوْصَى أَنْ يَشْهَدَ أَنْ لاَ إِلَهَ إِلاَّ اللَّهُ وَحْدَهُ لاَ شَرِيكَ لَهُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ وَأَنَّ السَّاعَةَ آتِيَةٌ لاَ رَيْبَ فِيهَا وَأَنَّ اللَّهَ يَبْعَثُ مَنْ فِى الْقُبُورِ وَأَوْصَى مَنْ تَرَكَ بَعْدَهُ مِنْ أَهْلِهِ أَنْ يَتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَأَنْ يُصْلِحُوا ذَاتَ بَيْنِهِمْ وَيُطِيعُوا اللَّهَ وَرَسُولَهُ إِنْ كَانُوا مُؤْمِنِينَ وَأَوْصَاهُمْ بِمَا أَوْصَى بِهِ إِبْرَاهِيمُ بَنِيهِ وَيَعْقُوبُ (يَا بَنِىَّ إِنَّ اللَّهَ اصْطَفَى لَكُمُ الدِّينَ فَلاَ تَمُوتُنَّ إِلاَّ وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ)
4225 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں : پہلے لوگ اپنی وصیت کے آغاز میں یہ لکھوایا کرتے تھے : یہ وہ وصیت ہے جو فلاں بن فلاں نے کی ہے ‘ وہ اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ اللہ تعالیٰ کے علاوہ اور کوئی معبود نہیں ہے ‘ وہ ایک معبود ہے ‘ اس کا کوئی شریک نہیں ہے ‘ حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اس کے خاص بندے اور اس کے رسول ہیں ‘ قیامت آنے والی ہے اور اس میں کوئی شک نہیں ہے اور اللہ تعالیٰ قبروں میں موجودسب لوگوں کو زندہ کرے گا۔ پھر وہ اپنے پس ماندگان کو یہ تلقین کرتا کہ وہ اللہ تعالیٰ سے ڈرتے رہیں اور آپس میں صلح سے کام لیں ‘ اللہ تعالیٰ اور اس کے رسول کی فرمان برداری کریں ‘ اگر وہ ایمان رکھتے ہیں اور وہ ان کو یہ وصیت کررہا ہے جو حضرت ابراہیم (علیہ السلام) نے اپنے بیٹوں کو کی تھی کہ اے میرے بیٹو ! بیشک اللہ تعالیٰ نے تمہارے لیے ایک دین کو اختیار کرلیا ہے ‘ تو جب تم مرنے لگو ‘ تو مسلمان ہونا۔