hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4251

.

سنن الدارقطني

4251
Sunan Al Daraqutni
4251 - حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُسْلِمٍ حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْحَارِثِ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ جَاءَتِ امْرَأَةُ أَبِى ذَرٍّ عَلَى رَاحِلَةِ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- الْقَصْوَاءِ حِينَ أُغِيرَ عَلَى لِقَاحِهِ حَتَّى أَنَاخَتْ عِنْدَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالَتْ إِنِّى نَذَرْتُ إِنْ نَجَّانِى اللَّهُ عَلَيْهَا لآكُلَنَّ مِنْ كَبِدِهَا وَسَنَامِهَا . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « لَبِئْسَمَا جَزَيْتِيهَا لَيْسَ هَذَا نَذْرًا إِنَّمَا النَّذْرُ مَا ابْتُغِىَ بِهِ وَجْهُ اللَّهِ ».
4251 ۔ حضرت عمروبن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے داداکایہ بیان نقل کرتے ہیں : حضرت ابوذرغفاری (رض) کی اہلیہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی قصوی پر سوار ہو کر آئی۔ یہ اس وقت کی بات ہے جب آپ کی اونٹنی کو لوٹ لیا گیا تھا۔ اس نے وہ اونٹنی نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس لاکربٹھائی ‘ پھر اس خاتون نے عرض کی : میں نے یہ نذرمانی ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ تعالیٰ نے اس اونٹنی پر سوار رہتے ہوئے مجھے نجات عطا کردی تو میں اس کا جگر اور اس کے کوہان کا گوشت ضرور کھاؤں گی۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم نے اسے بڑا برابدلہ دیا ہے ‘ یہ نذر نہیں ہوتی ‘ نذروہ ہوتی ہے جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی رضاکا ارادہ کیا گیا ہو۔