4252 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الأَنْصَارِىُّ حَدَّثَنَا أَشْعَثُ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْمُزَنِىُّ عَنْ أَبِى رَافِعٍ أَنَّ مَوْلاَتَهُ أَرَادَتْ أَنْ تُفَرِّقَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ امْرَأَتِهِ فَقَالَتْ هِىَ يَوْمًا يَهُودِيَّةٌ وَيَوْمًا نَصْرَانِيَّةٌ . وَكُلُّ مَمْلُوكٍ لَهَا حُرٌّ وَكُلُّ مَالٍ لَهَا فِى سَبِيلِ اللَّهِ وَعَلَيْهَا الْمَشْىُ إِلَى بَيْتِ اللَّهِ إِنْ لَمْ يُفَرَّقْ بَيْنَهُمَا فَسَأَلَتْ عَائِشَةَ وَابْنَ عُمَرَ وَابْنَ عَبَّاسٍ وَحَفْصَةَ وَأُمَّ سَلَمَةَ فَكُلُّهُمْ قَالَ لَهَا أَتُرِيدِينَ أَنْ تَكُونِى مِثْلَ هَارُوتَ وَمَارُوتَ وَأَمَرُوهَا أَنْ تُكَفِّرَ يَمِينَهَا وَتُخَلِّىَ بَيْنَهُمَا .
4252 ۔ حضرت ابورافع (رض) بیان کرتے ہیں کہ ان کی آزاد کردہ کنیز نے یہ ارادہ کیا کہ وہ حضرت ابورافع (رض) اور ان کی اہلیہ کے درمیان علیحدگی کروادے ‘ اس نے ایک دن یہ کہا کہ اگر وہ ایسانہ کرے گی تو وہ یہودی ہوگی ‘ اور ایک روایت کے مطابق یہ کہا کہ عیسائی ہوگی ‘ اس کا ہر غلام آزاد ہوگا اور سارامال اللہ کی راہ میں دیا جائے گا اور اس پر لازم ہوجائے گا کہ وہ بیت اللہ تک پیدل چل کے جائے ‘ اگر وہ ان دونوں کے درمیان علیحدگی نہ کرو اس کی۔
اس نے سیدہ عائشہ ‘ حضرت عبداللہ بن عمر ‘ حضرت عبداللہ بن عباس ‘ سیدہ حفصہ اور سیدہ ام سلمہ (رض) سے اس بارے میں دریافت کیا تو ان سب نے اس سے یہی کہا : کیا تم یہ چاہتی ہو کہ تم ہاروت اور ماروت کی طرح بن جاؤ ! پھر ان سب نے اسے یہی ہدایت کی کہ وہ اپنی قسم کا کفارہ دیدے اور ان دونوں کا پیچھاچھوڑدے۔