4261 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ النَّيْسَابُورِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِى سَلَمَةَ حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ - يَعْنِى ابْنَ مُحَمَّدٍ - عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « إِذَا ادَّعَتِ الْمَرْأَةُ طَلاَقَ زَوْجِهَا فَجَاءَتْ عَلَى ذَلِكَ بِشَاهِدٍ عَدْلٍ اسْتُحْلِفَ زَوْجُهَا فَإِنْ حَلَفَ بَطَلَتْ شَهَادَةُ الشَّاهِدِ وَإِنْ نَكَلَ فَنُكُولُهُ بِمَنْزِلَةِ شَاهِدٍ آخَرَ وَجَازَ طَلاَقُهُ ».
4261 ۔ عمروبن شعیب اپنے والد کے حوالے سے اپنے دادا کے حوالے سے نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا یہ فرمان نقل کرتے ہیں : جب کوئی عورت اپنے شوہر سے طلاق لینے کا دعوی کردے اور وہ اس بارے میں عادل گواہ کو پیش کردے تو اس کے شوہر سے حلف لیا جائے گا ‘ اگر وہ حلف اٹھالیتا ہے ‘ تو اس گواہ کی گواہی باطل قراردی جائے گی اور اگر وہ حلف اٹھانے سے انکار کردیتا ہے ‘ تو اس کا انکار کرنا دوسرے گواہ کا قائم مقام شمار ہوگا اور اس کی دی ہوئی طلاق تسلیم کی جائے گی۔