4262 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا عَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ التُّرْقُفِىُّ حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى حَدَّثَنَا أَبِى حَدَّثَنَا غَيْلاَنُ بْنُ جَامِعٍ عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِى خَالِدٍ عَنْ عَامِرٍ الشَّعْبِىِّ قَالَ شَهِدَ رَجُلاَنِ مِنْ أَهْلِ دَقُوقَاءَ نَصْرَانِيَّانِ عَلَى وَصِيَّةِ مُسْلِمٍ مَاتَ عِنْدَهُمْ فَارْتَابَ أَهْلُ الْوَصِيَّةِ فَأَتَوْا بِهِمَا أَبَا مُوسَى الأَشْعَرِىَّ فَاسْتَحْلَفَهُمَا بَعْدَ صَلاَةِ الْعَصْرِ وَاللَّهِ مَا اشْتَرَيْتُمَا بِهِ ثَمَنًا وَلاَ كَتَمْتُمَا شَهَادَةَ اللَّهِ إِنَّا إِذًا لَمِنَ الآثِمِينَ. قَالَ عَامِرٌ قَالَ أَبُو مُوسَى وَاللَّهِ إِنَّ هَذِهِ لَقَضِيَّةٌ مَا قُضِىَ بِهَا مُنْذُ مَاتَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- قَبْلَ الْيَوْمِ.
4262 ۔ عامرشعبی بیان کرتے ہیں :” دقوقاء “ کے رہنے والے دوعیسائی لوگ ایک مسلمان کے وصیت کے گواہ بن گئے ‘ اس مسلمان کا وصال ان لوگوں کے پاس ہوا تھا ‘ جن لوگوں کے بارے میں وصیت کی گئی تھی ‘ انھیں اس بارے میں شک ہوا ‘ وہ ان دونوں کو لے کر حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) کے پاس آئے ‘ حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) نے عصر کی نماز کے بعد ان دونوں سے قسم لی کہ اللہ کی قسم ! ہم نے اس کے عوض میں کوئی قیمت حاصل نہیں کرنی اور ہم نے اللہ تعالیٰ کے نام پر کسی گواہی کو چھپایا نہیں ہے ‘ اگر ہم ایسا کریں گے توہم گناہگارہوں گے۔ تو حضرت ابوموسیٰ اشعری (رض) نے کہا : یہ وہ فیصلہ ہے کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے وصال کے بعد آج سے پہلے ایسافیصلہ نہیں ہوا۔