4263 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ أَخْبَرَنِى سُلَيْمَانُ بْنُ بِلاَلٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ أَنَّ أَبَا الزُّبَيْرِ حَدَّثَهُ عَنْ عَدِىِّ بْنِ عَدِىٍّ عَنْ أَبِيهِ أَنَّهُ أَتَى رَجُلاَنِ يَخْتَصِمَانِ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- فِى أَرْضٍ فَقَالَ أَحَدُهُمَا هِىَ لِى وَقَالَ الآخَرُ هِىَ لِى حُزْتُهَا فَقَبَضْتُهَا. فَقَالَ فِيهَا « الْيَمِينُ لِلَّذِى بِيَدِهِ الأَرْضُ ». فَلَمَّا تَقَدَّمَ لِيَحْلِفَ قَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « أَمَا إِنَّهُ مَنْ حَلَفَ عَلَى مَالِ امْرِئٍ مُسْلِمٍ لَقِىَ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ وَهُوَ عَلَيْهِ غَضْبَانُ ». قَالَ فَمَنْ تَرَكَهَا قَالَ « فَلَهُ الْجَنَّةُ ».
4263 ۔ عدی بن عدی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں : دو آدمی اپنا مقدمہ لے کر نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے ‘ وہ مقدمہ ایک زمین کے بارے میں تھا ‘ ان میں سے ایک نے کہا : یہ میری زمین ہے اور دوسرے نے کہا : یہ میری ہے ‘ میں نے اسے گھیرا ہوا ہے اور اپنے قبضے میں رکھا ہے۔
تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس بارے میں یہ فرمایا کہ جس شخص کے پاس زمین موجود ہے ‘ وہ قسم اٹھائے گا ‘ جب وہ قسم اٹھانے کے لیے تیار ہوا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اگر اس شخص نے کسی مسلمان کا مال ہڑپ کرنے کے لیے قسم اٹھائی تو جب یہ اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں حاضر ہوگا تو اللہ تعالیٰ اس پر ناراض ہوگا۔ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جو اسے ترک کردے گا اسے جنت ملے گی۔