hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4271

.

سنن الدارقطني

4271
Sunan Al Daraqutni
4271 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ وَأَحْمَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ الْجُنَيْدِ قَالاَ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَرَفَةَ حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ سُلَيْمَانَ حَدَّثَنَا مُجَالِدٌ عَنِ الشَّعْبِىِّ عَنْ جَابِرٍ قَالَ أُتِىَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- بِيَهُودِىٍّ وَيَهُودِيَّةٍ قَدْ زَنَيَا فَقَالَ لِلْيَهُودِ « مَا يَمْنَعُكُمْ أَنْ تُقِيمُوا عَلَيْهِمَا الْحَدَّ ». فَقَالُوا كُنَّا نَفْعَلُ إِذْ كَانَ الْمُلْكُ فِينَا فَلَمَّا ذَهَبَ مُلْكُنَا فَلاَ نَجْتَرِئُ عَلَى الْفِعْلِ. فَقَالَ لَهُمُ « ائْتُونِى بِأَعْلَمِ رَجُلَيْنِ فِيكُمْ ». فَأَتَوْهُ بِابْنَىْ صُورِيَا فَقَالَ لَهُمَا « أَنْتُمَا أَعْلَمُ مَنْ وَرَاءَكُمَا ». قَالاَ يَقُولُونَ . قَالَ « فَأَنْشُدُكُمَا بِاللَّهِ الَّذِى أَنْزَلَ التَّوْرَاةَ عَلَى مُوسَى كَيْفَ تَجِدُونَ حَدَّهُمَا فِى التَّوْرَاةِ ». فَقَالاَ الرَّجُلُ مَعَ الْمَرْأَةِ زَنْيَةٌ وَفِيهِ عُقُوبَةٌ وَالرَّجُلُ عَلَى بَطْنِ الْمَرْأَةِ زَنْيَةٌ وَفِيهِ عُقُوبَةٌ فَإِذَا شَهِدَ أَرْبَعَةٌ أَنَّهُمْ رَأَوْهُ يُدْخِلُهُ فِيهِ كَمَا يَدْخُلُ الْمِيلُ فِى الْمُكْحُلَةِ رُجِمَ قَالَ « ائْتُونِى بِالشُّهُودِ ». فَشَهِدَ أَرْبَعَةٌ فَرَجَمَهُمَا النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم-. تَفَرَّدَ بِهِ مُجَالِدٌ وَلَيْسَ بِالْقَوِىِّ
4271 ۔ حضرت جابر (رض) بیان کر یت ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں ایک یہودی مرد اور ایک یہودی عورت کو لایا گیا ‘ ان دونوں نے زنا کا ارتکاب کیا تھا۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہودیوں سے فرمایا : تم لوگوں نے ان دونوں پر حدجاری کیوں نہیں کی ؟ یہودیوں نے کہا : ایساہم اس وقت کرتے کہ جب یہ ہماری ملکیت میں ہوتے ‘ لیکن جب ہماری ملکیت ختم ہوگئی تواب یہ ہمارے بس میں نہیں ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا : تم اپنے سب سے بڑے دوعالموں کو میرے پاس لے کر آؤ ‘ تو وہ لوگ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے پاس ” صوریا “ کے دو بیٹوں کو لے کر آئے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دونوں سے دریافت کیا : باقی سب لوگوں کے مقابلے میں تم زیادہ بڑے عالم ہو ‘ انھوں نے جواب دیا : لوگ یہی کہتے ہیں : نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : پھر میں تم دونوں کو اللہ کے نام کی قسم دے کر یہ دریافت کرتا ہوں جس نے حضرت موسیٰ پر توراۃ نازل کی تھی ‘ تم نے ان دونوں (مجرموں) کی سزا توراۃ میں کیا پائی ہے ؟ تو ان دونوں نے کہا : جو شخص کسی عورت کے ساتھ ہوتا ہے ‘ اس کو سزادی جاتی ہے ‘ جو شخص کسی عورت کے پیٹ پر نظر آتا ہے اس کو سزادی جاتی ہے۔ لیکن جب چار آدمی یہ گواہی دے دیں گے کہ انھوں نے اس شخص کو اس عورت کے اندر اپنی شرمگاہ کو داخل کرتے ہوئے دیکھا ہے ‘ جس طرح سرمہ دانی کے اندرسلائی کو داخل کیا جاتا ہے (تو ان کو سنگسار کیا جائے گا) ۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : گواہوں کو لے کر آؤ ! پھر چار آدمیوں نے گواہی دی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دونوں کو سنگسار کروادیا۔