hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4270

.

سنن الدارقطني

4270
Sunan Al Daraqutni
4270 - حَدَّثَنَا الْقَاضِى أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْبُهْلُولِ حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ الْحَكَمِ بْنِ مُسْلِمٍ الْوَشَّاءُ حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْعُرَنِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو كُدَيْنَةَ يَحْيَى بْنُ الْمُهَلَّبِ عَنْ عَطَاءِ بْنِ السَّائِبِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ كَانَ عَدِىٌّ وَتَمِيمٌ الدَّارِىُّ يَخْتَلِفَانِ إِلَى مَكَّةَ فَخَرَجَ مَعَهُمَا فَتًى مِنْ بَنِى سَهْمٍ فَتُوُفِّىَ بِأَرْضٍ لَيْسَ بِهَا مُسْلِمٌ فَأَوْصَى إِلَيْهِمَا فَدَفَعَا بِتَرِكَتِهِ إِلَى أَهْلِهِ وَحَبَسَا جَامًا مِنْ فِضَّةٍ مُخَوَّصًا بِالذَّهَبِ فَاسْتَحْلَفَهُمَا النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- بِيَمِينِهِ مَا كَتَمْتُمَا وَلاَ اطَّلَعْتُمَا ثُمَّ وُجِدَ الْجَامُ بِمَكَّةَ فَقَالُوا اشْتَرَيْنَاهُ مِنْ عَدِىٍّ وَتَمِيمٍ فَجَاءَ رَجُلاَنِ مِنْ وَرَثَةِ السَّهْمِىِّ فَحَلَفَا إِنَّ هَذَا الْجَامَ لِلسَّهْمِىِّ وَ (لَشَهَادَتُنَا أَحَقُّ مِنْ شَهَادَتِهِمَا وَمَا اعْتَدَيْنَا) وَأَخَذُوا الْجَامَ وَفِيهِمْ نَزَلَتْ هَذِهِ الآيَةُ .
4270 ۔ حضرت عبداللہ بن عباس (رض) بیان کرتے ہیں کہ تمیم داری اور عدی مکہ آیاجایا کرتے تھے ‘ ایک مرتبہ ان کے ساتھ بنوسہم قبیلے کا ایک نوجوان جارہا تھا ‘ اس کا انتقال ایسی جگہ پر ہواجہاں کوئی مسلمان موجود نہیں تھا ‘ اس نے ان دونوں کو وصیت کی اور ان دونوں نے اس کا ترکہ اس کے گھروالوں تک پہنچادیا ‘ البتہ ان دونوں نے چاندی سے بنا ہوا ایک برتن رکھ لیاجس پر سونے کا کام ہوا تھا۔ (جب یہ مقدمہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے سامنے پیش ہوا) تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان دونوں سے اللہ کے نام پر حلف لیا کہ ہم نے کسی چیزکوچھپایا نہیں ہے اور ہم ایسی کسی چیز سے واقف نہیں ہیں ‘ پھر بعد میں وہ برتن مکہ میں مل گیا تو ان لوگوں نے بتایا : ہم نے تو یہ عدی اور تمیم سے خریدا ہے ‘ تو اس سہم قبیلے سے تعلق رکھنے والے شخص کے ورثاء میں سے دو شخص آئے اور انھوں نے یہ قسم اٹھائی کہ یہ برتن اس شخص کا ہے جو سہم قبیلے سے تعلق رکھتا تھا۔ اور ان دونوں کی گواہی ان دوسرے دونوں کے مقابلے میں زیادہ حق دا رہے (یعنی سچی ہے) اور اگر ہم کوئی زیادتی کریں تو ہمارا شمار ظالموں میں ہو ‘ پھر ان لوگوں نے اس برتن کو حاصل کرلیا ‘ انہی لوگوں کے بارے میں یہ آیت نازل ہوئی تھی :(لشھادتنااحق من شھادتھما وما اعت دینا)