437 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا الصَّاغَانِىُّ حَدَّثَنَا شُجَاعُ بْنُ الْوَلِيدِ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ وَحَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ إِسْحَاقَ الْحَرْبِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ نُمَيْرٍ حَدَّثَنَا أَبُو مُعَاوِيَةَ حَدَّثَنَا الأَعْمَشُ عَنْ إِبْرَاهِيمَ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ عَنْ سَلْمَانَ قَالَ كُنَّا مَعَهُ فِى سَفَرٍ فَانْطَلَقَ فَقَضَى حَاجَتَهُ ثُمَّ جَاءَ فَقُلْتُ أَىْ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ تَوَضَّأْ لَعَلَّنَا نَسْأَلُكَ عَنْ آىٍ مِنَ الْقُرْآنِ فَقَالَ سَلُونِى فَإِنِّى لاَ أَمَسُّهُ إِنَّهُ لاَ يَمَسُّهُ إِلاَّ الْمُطَهَّرُونَ فَسَأَلْنَاهُ فَقَرَأَ عَلَيْنَا قَبْلَ أَنْ يَتَوَضَّأَ. وَالْمَعْنَى قَرِيبٌ. كُلُّهَا صِحَاحٌ.
عبدالرحمن بن یزید بیان کرتے ہیں : ایک مرتبہ ہم حضرت سلمان فارسی (رض) کے ساتھ سفر میں شریک تھے، وہ تشریف لے گئے ، انھوں نے قضائے حاجت کی، پھر وہ تشریف لائے تو میں نے عرض کی : اے ابو عبداللہ ! آپ وضو کرلیں تاکہ ہم آپ سے قرآن کی کچھ آیات کے بارے میں دریافت کرلیں، تو انھوں نے فرمایا : تم مجھ سے سوال کرو میں اسے چھو نہیں رہا، اسے صرف باوضو لوگ چھو سکتے ہیں، پھر ہم نے حضرت سلمان فارسی (رض) سے سوالات کیے، اور انھوں نے وضو کرنے سے پہلے ہی ہمارے سامنے کچھ آیات کی تلاوت کی۔
اس روایت کا مضمون قریب قریب ہے، اور تمام اسناد مستند طور پر منقول ہیں۔