hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4485

.

سنن الدارقطني

4485
Sunan Al Daraqutni
4485 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا أَبُو هِشَامٍ الرِّفَاعِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَيْلٍ حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ أَبِى زِيَادٍ عَنْ مُجَاهِدٍ عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « هَذِهِ حُرُمُ اللَّهِ حَرَّمَهَا يَوْمَ خَلَقَ السَّمَوَاتِ وَالأَرْضَ وَوَضَعَ هَذَيْنِ الْجَبَلَيْنِ لَمْ تَحِلَّ لأَحَدٍ قَبْلِى وَلاَ تَحِلُّ لأَحَدٍ بَعْدِى وَلَمْ تَحِلَّ لِى إِلاَّ سَاعَةً مِنْ نَهَارٍ أَنْ لاَ يُخْضَدَ شَوْكُهَا وَلاَ يُنَفَّرَ صَيْدُهَا وَلاَ يُخْتَلَى خَلاَهَا وَلاَ تُرْفَعَ لُقَطَتُهَا إِلاَّ لِمُنْشِدٍ ». فَقَالَ الْعَبَّاسُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّ أَهْلَ مَكَّةَ لاَ صَبْرَ لَهُمْ عَنِ الإِذْخِرِ لِقَيْنِهِمْ وَأَبْدَانِهِمْ . فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِلاَّ الإِذْخِرَ ».
4485 ۔ حضرت عبداللہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : یہ اللہ تعالیٰ کا ” حرم “ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے اسے اس دن قابل احترام قراردیا تھا۔ جس دن آسمانوں اور زمین کو پیدا کیا تھا۔ اس نے یہاں یہ دوپہاڑرکھے ہیں ‘ مجھ سے پہلے کسی بھی شخص کے لیے یہاں (جنگ وجدال) کرنا حلال نہیں ہوا اور میرے بعد بھی کسی کے لیے حلال نہیں ہوگا۔ میرے لیے بھی یہ دن کے ایک مخصوص حصے میں حلال ہوا ہے۔ یہاں کے کانٹے کو توڑا نہیں جائے گا ‘ یہاں کے شکار کو بھگایا نہیں جائے گا ‘ یہاں کی گھاس کو کاٹا نہیں جائے گا ‘ یہاں کی گری ہوئی چیز کو اٹھایا نہیں جائے گا ‘ البتہ اعلان کرنے کے لیے اٹھایا جاسکتا ہے۔
حضرت عباس (رض) نے عرض کی : یارسول اللہ ! مکہ کے رہنے والے لوگ اذخر استعمال کیے بغیر نہیں رہ سکتے ۔ اسے سنار بھی استعمال کرتے ہیں اور گھروں میں بھی استعمال ہوتی ہے۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اذخر کا حکم مختلف ہے (یعنی اسے کاٹنے کی اجازت ہے) ۔