4510 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السُّكَيْنِ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُسْتَامِ حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ يَزِيدَ حَدَّثَنَا ابْنُ جُرَيْجٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ عَنْ عُرْوَةَ عَنْ عَائِشَةَ قَالَتِ اخْتَصَمَ سَعْدُ بْنُ أَبِى وَقَّاصٍ وَعَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ فِى ابْنِ أَمَةِ زَمْعَةَ فَقَالَ سَعْدٌ هَذَا يَا رَسُولَ اللَّهِ ابْنُ أَخِى عُتْبَةَ بْنِ أَبِى وَقَّاصٍ عَهِدَ إِلَىَّ أَنَّهُ ابْنُهُ وَانْظُرْ إِلَى شَبَهِهِ . فَقَالَ عَبْدُ بْنُ زَمْعَةَ هَذَا أَخِى وُلِدَ عَلَى فِرَاشِ أَبِى مِنْ وَلِيدَتِهِ. قَالَ فَنَظَرَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- إِلَى شَبَهِهِ فَرَأَى شَبَهًا بَيِّنًا بِعُتْبَةَ فَقَالَ « هُوَ لَكَ يَا عَبْدُ الْوَلَدُ لِرَبِّ الْفِرَاشِ وَلِلْعَاهِرِ الْحَجَرُ وَاحْتَجِبِى مِنْهُ يَا سَوْدَةُ ». فَلَمْ يَرَ سَوْدَةَ قَطُّ.
4510 ۔ سیدہ عائشہ (رض) بیان کرتی ہیں کہ سعد بن ابی وقاص اور عبدبن زمعہ ‘ زمعہ کی کنیز کے بیٹے کے بارے میں مقدمہ لے کر آئے ‘ سعدنے کہا : یارسول اللہ ! یہ میرے بھائی عتبہ بن ابی وقاص کا بیٹا ہے ‘ میرے بھائی نے اس کے بارے میں مجھ سے عہد لیا تھا کہ یہ اس کا بیٹا ہے ‘ آپ اس کو قتیبہ کے ساتھ مشابہت کرلیں ‘ عبدبن زمعہ نے کہا : یہ میرا بھائی ہے جو میرے والد کے فرش پر اس کی کنیز کے ہاں پیدا ہوا ہے۔ راوی کہتے ہیں؛نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کی قتبیہ کے ساتھ مشابہت کرلی کہ وہ واضح طورپرقتیبہ کے ساتھ مشابہت رکھتا ہے۔ آپ نے ارشاد فرمایا کہ بچہ تمہیں ملے گا کیونکہ بچہ بستروالے کو ملتا ہے اور زنا کرنے والے کو محرومی ملتی ہے ‘ اے سودہ ! تم اس لڑکے سے پردہ کرنا۔ راوی کہتے ہیں : اس کے بعد سیدہ سودہ (رض) کو اس بچے نے کبھی نہیں دیکھا۔