4569 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الدَّقَّاقُ حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْخَلِيلِ حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا لَيْثٌ عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِى حَبِيبٍ عَنْ خَالِدِ بْنِ كَثِيرٍ أَنَّهُ حَدَّثَهُ أَنَّ السَّرِىَّ بْنَ إِسْمَاعِيلَ الْكُوفِىَّ حَدَّثَهُ أَنَّ الشَّعْبِىَّ حَدَّثَهُ أَنَّهُ سَمِعَ النُّعْمَانَ بْنَ بَشِيرٍ يَقُولُ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّ مِنَ الْحِنْطَةِ خَمْرًا وَمِنَ الشَّعِيرِ خَمْرًا وَمِنَ الزَّبِيبِ خَمْرًا وَمِنَ التَّمْرِ خَمْرًا وَمِنَ الْعَسَلِ خَمْرًا وَأَنْهَاكُمْ عَنْ كُلِّ مُسْكِرٍ ».
4569 ۔ حضرت نعمان بن بشیر (رض) بیان کرتے ہیں کہ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے یہ بات ارشاد فرمائی ہے : گندم سے شراب بنتی ہے جو سے شراب بنتی ہے ‘ کشمش سے شراب بنتی ہے ‘ کھجور سے شراب بنتی ہے اور شہد سے شراب بنتی ہے اور میں تمہیں ہرنشہ آور چیز سے منع کرتا ہوں۔