4570 - حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْعَبَّاسِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْجَوْهَرِىُّ حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ لُؤْلُؤٌ حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ حَدَّثَنَا شَيْبَانُ عَنِ الأَشْعَثِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِى الْهُذَيْلِ قَالَ كَانَ عَبْدُ اللَّهِ يَحْلِفُ بِاللَّهِ إِنَّ الَّتِى أَمَرَ بِهَا النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- حِينَ حُرِّمَتِ الْخَمْرُ أَنْ تُكْسَرَ دِنَانُهُ وَأَنْ تُكْفَأَ لَمِنَ التَّمْرِ وَالزَّبِيبِ.
4570 ۔ عبداللہ بن ابوہذیل بیان کرتے ہیں کہ حضرت عبداللہ نے قسم اٹھاکریہ بات بیان کی تھی کہ جب شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوا تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے حکم کے تحت شراب بنانے کے مٹکے توڑدیئے گئے تھے اور کھجور اور کشمش کا وہ پھل (جو شراب کے لیے استعمال ہوتا تھا) اسے ضائع کردیا گیا تھا۔