hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4587

.

سنن الدارقطني

4587
Sunan Al Daraqutni
4587 - حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ السَّمِيعِ الْهَاشِمِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ سَعِيدٍ بْنِ الْبُسْتَنْبَانِ حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ الدِّمَشْقِىُّ عُمَرُ بْنُ سَعِيدٍ حَدَّثَنَا سَعِيدٌ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ - مِنْ وَلَدِ عَلِىٍّ - عَنْ بَعْضِ أَهْلِ بَيْتِهِ أَنَّهُ سَأَلَ عَائِشَةَ عَنِ النَّبِيذِ فَقَالَتْ يَا بُنَىَّ إِنَّ اللَّهَ لَمْ يُحَرِّمِ الْخَمْرَ لاِسْمِهَا وَإِنَّمَا حُرِّمَتْ لِعَاقِبَتِهَا وَكُلُّ شَرَابٍ يَكُونُ عَاقِبَتُهُ كَعَاقِبَةِ الْخَمْرِ فَهُوَ حَرَامٌ كَتَحْرِيمِ الْخَمْرِ.
4587 ۔ حضرت علی (رض) کی اولاد سے تعلق رکھنے والے ایک صاحب جعفر اپنے خاندان کے کسی شخص کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ انھوں نے سیدہ عائشہ (رض) سے نبیذ کے بارے میں دریافت کیا ‘ توسیدہ عائشہ (رض) نے فرمایا : اے میرے بیٹے ! اللہ تعالیٰ نے خمرکواس کے نام کی وجہ سے حرام قرار نہیں دیابل کہ اس کے نتیجے کی وجہ سے حرام قراردیا ہے ‘ تو ہر وہ مشروب جس کا نتیجہ اسی طرح کا ہو ‘ جو شراب کا ہوتا ہے ‘ تو وہ حرام ہوگا ‘ جس طرح شراب حرام ہے۔