4588 - حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ عَنِ النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ أَتَاهُ قَوْمٌ فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَنْبِذُ النَّبِيذَ فَنَشْرَبُهُ عَلَى غَدَائِنَا وَعَشَائِنَا. قَالَ « اشْرَبُوا وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ ». قَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَكْسِرُهُ بِالْمَاءِ. فَقَالَ « حَرَامٌ قَلِيلُ مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ ».
4588 ۔ عمروبن شعیب اپنے والد کے حوالے سے ‘ اپنے داداکایہ بیان نقل کرتے ہیں : کچھ لوگ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے ‘ انھوں نے عرض کی : یارسول اللہ ! ہم نبی ذتیار کرتے ہیں اور صبح شام اسے پیتے ہیں ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم اسے پی لیا کرو لیکن (یہ یاد رکھنا) ہرنشہ آور چیزحرام ہے۔ انھوں نے عرض کی : یارسول اللہ ! ہم پانی کے ذریعے (اس کے نشے کی تیزی کو) توڑ دیتے ہیں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس چیز کی زیادہ مقدار نشہ پیداکررہی ہو ‘ اس کی تھوڑی مقدار بھی حرام ہے۔