4590 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىٍّ السَّرْخَسِىُّ حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ خِدَاشٍ حَدَّثَنَا فِطْرٌ حَدَّثَنَا عَبْدُ الأَعْلَى الثَّعْلَبِىُّ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِى لَيْلَى قَالَ انْطَلَقْتُ أَنَا وَأَبِى إِلَى عَلِىِّ بْنِ أَبِى طَالِبٍ رضى الله عنه بِعَشَاءٍ فَتَعَشَّى ثُمَّ سَقَانَا ثُمَّ خَرَجْنَا فِى الظُّلْمَةِ فَلَمْ نَهْتَدِ فَأَرْسَلَ مَعَنَا بِشُعْلَةٍ مِنْ نَارٍ وَخَرَجْنَا.
4590 ۔ عبدالرحمن بن ابولیلیٰ بیان کرتے ہیں : میں اور مریے والد حضرت علی بن ابوطالب (رض) کی خدمت میں حاضر ہوئے ‘ انھوں نے ہمیں رات کا کھانا کھلایا ‘ پھر انھوں نے ہمیں مشروب پلایا ‘ پھر ہم تاریکی میں وہاں سے نکلے تو ہمیں راستے کا پتہ نہیں چل رہا تھا تو انھوں نے ہمارے ساتھ آگ کا شعلہ بھی دیاتو ہم وہاں سے روانہ ہوئے۔