4589 - حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدٍ الْقَاسِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ يَعْقُوبَ حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مَسْلَمَةَ حَدَّثَنَا الأَوْزَاعِىُّ عَنْ عَمْرِو بْنِ شُعَيْبٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ جَدِّهِ قَالَ جَاءَ قَوْمٌ إِلَى النَّبِىِّ -صلى الله عليه وسلم- فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنَّا نَنْبِذُ نَبِيذًا نَشْرَبُهُ عَلَى طَعَامِنَا. قَالَ « اشْرَبُوا وَاجْتَنِبُوا كُلَّ مُسْكِرٍ ». فَأَعَادُوا عَلَيْهِ فَقَالَ « إِنَّ اللَّهَ يَنْهَاكُمْ عَنْ قَلِيلِ مَا أَسْكَرَ كَثِيرُهُ ».
4589 ۔ عمروبن شعیب اپنے والد کے حوالے سے ‘ اپنے داداکا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ کچھ لوگ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضر ہوئے ‘ انھوں نے عرض کی : یارسول اللہ ! ہم نبی ذتیار کرتے ہیں اور اسے کھانے کے ساتھ پیتے ہیں۔
نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : تم اسے پی لیا کرو لیکن ہرنشہ آور چیز سے اجتناب کرو ‘ انھوں نے اپنی بات دہرائی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ نے تمہیں اس چیز کو تھوڑی مقدار استعمال کرنے سے بھی منع کیا ہے جس کی زیادہ مقدارنشہ پیدا کردیتی ہے۔