4604 - حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ عَلِىٍّ الْجَوْهَرِىُّ حَدَّثَنَا أَبُو الْمُوَجِّهِ حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ أَبِى حَمْزَةَ عَنْ عَلِىِّ بْنِ زَيْدٍ عَنِ الْحَسَنِ عَنْ عُثْمَانَ بْنِ أَبِى الْعَاصِ أَنَّ عُمَرَ مَرَّ عَلَى إِدَاوَةٍ لِرَجُلٍ مِنْ ثَقِيفٍ فَقَالَ ائْتُونِى بِهَذَا النَّبِيذِ . فَأُتِىَ بِهِ فَأَخَذَهُ فَوَجَدَهُ شَدِيدًا فَقَالَ مَنْ رَابَهُ مِنْ هَذَا النَّبِيذِ شَىْءٌ فَلْيَكْسِرْ مَتْنَهُ بِالْمَاءِ.
4604 ۔ عثمان بن ابوالعاص بیان کرتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) ثقیف قبیلے کے ایک شخص کے برتن کے پاس سے گزرے تو فرمایا : یہ نبیذ مجھے لاکردو ‘ وہ ان کی خدمت میں لائی گئی ‘ حضرت عمر (رض) نے اسے لیا توپایا کہ وہ تیز تھی تو حضرت عمر (رض) نے فرمایا : جس شخص کو اس نبیذ میں تیزی محسوس ہو ‘ وہ پانی کے ذریعے اس کی شدت کو کم کردے۔