4606 - حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مِشْكَانَ الْمَرْوَزِىُّ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يَحْيَى السَّرْخَسِىُّ الْقَاضِى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِىٍّ حَدَّثَنَا عَبْدَانُ عَنْ سُفْيَانَ بْنِ عَبْدِ الْمَلِكِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُبَارَكِ قَالَ سَأَلَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِىُّ أَبَا حَنِيفَةَ عَنِ الشَّرَابِ فَقَالَ حَدَّثُونَا مِنْ قِبَلِ أَبِيكَ رَحِمَهُ اللَّهُ قَالَ إِنْ رَابَكُمْ فَاكْسِرُوهُ بِالْمَاءِ. فَقَالَ لَهُ عَبْدُ اللَّهِ إِذَا تَيَقَّنْتَ وَلَمْ تَرْتَبْ .
4606 ۔ عبداللہ بن مبارک بیان کرتے ہیں کہ عبداللہ بن عمرعمری نے امام ابوحنیفہ (رض) سے مشروب کے بارے میں دریافت کیا تو انھوں نے بتایا کہ آپ کے والد کے حوالے سے لوگوں نے ہمیں یہ حدیث سنائی ہے کہ انھوں نے یہ فرمایا تھا : اگر تمہیں اس بارے میں اندیشہ ہو ‘ تو تم پانی کے ذریعے اس کے زورکو وڑدو ‘ تو عبداللہ بن عمرعمری نے ان سے کہا : جب آپ کو اس بات کا یقین ہے ‘ تو پھر آپ اس میں اوپر نیچے نہ کریں۔