hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4609

.

سنن الدارقطني

4609
Sunan Al Daraqutni
4609 - حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ عِيسَى الْبَزَّازُ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عَلِىٍّ الْمُقَدَّمِىُّ عَنِ الْكَلْبِىِّ عَنْ أَبِى صَالِحٍ عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ أَبِى وَدَاعَةَ السَّهْمِىِّ قَالَ طَافَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- بِالْبَيْتِ فِى يَوْمٍ قَائِظٍ شَدِيدِ الْحَرِّ فَاسْتَسْقَى رَهْطًا مِنْ قُرَيْشٍ فَقَالَ « هَلْ عِنْدَ أَحَدٍ مِنْكُمْ مِنْ شَرَابٍ فَيُرْسِلُ إِلَيْهِ ». فَأَرْسَلَ رَجُلٌ مِنْهُمْ إِلَى مَنْزِلِهِ فَجَاءَتْ جَارِيَةٌ مَعَهَا إِنَاءٌ فِيهِ نَبِيذُ زَبِيبٍ فَلَمَّا رَآهَا النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- قَالَ « أَلاَ خَمَّرْتِيهِ وَلَوْ بِعُودٍ تَعْرِضُونَهُ عَلَيْهِ ». فَلَمَّا أَدْنَى الإِنَاءَ مِنْهُ وَجَدَ لَهُ رَائِحَةً شَدِيدَةً فَقَطَّبَ وَرَدَّ الإِنَاءَ فَقَالَ الرَّجُلُ يَا رَسُولَ اللَّهِ إِنْ يَكُنْ حَرَامًا لَمْ نَشْرَبْهُ وَاسْتَعَادَ الإِنَاءَ وَصَنَعَ مِثْلَ ذَلِكَ وَقَالَ الرَّجُلُ مِثْلَ ذَلِكَ فَدَعَا بِدَلْوٍ مِنْ مَاءِ زَمْزَمَ فَصَبَّهُ عَلَى الإِنَاءِ وَقَالَ « إِذَا اشْتَدَّ عَلَيْكُمْ شَرَابُكُمْ فَاصْنَعُوا بِهِ هَكَذَا ». الْكَلْبِىُّ مَتْرُوكٌ وَأَبُو صَالِحٍ ضَعِيفٌ وَاسْمُهُ بَاذَانُ مَوْلَى أُمِّ هَانِئٍ.
4609 ۔ حضرت مطلب بن ابو وداعہ سہمی (رض) بیان کرتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک سخت گرمی کے دن می نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے بیت اللہ کا طواف کیا ‘ آپ نے قریش کے کچھ لوگوں سے پینے کے لیے پانی مانگا ‘ آپ نے فرمایا : کیا تمہارے پاس کوئی مشروب ہے ‘ اگر ہے ‘ تو وہ میرے گھربھجوادیں ؟ تو ان میں سے ایک شخص نے آپ کے گھرا سے بھجوایا ‘ ایک کنیز آئی ‘ اس کے پاس برتن تھا ‘ جس میں کشمش کی بنی ہوئی نبی ذموجود تھی۔ جب نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے ملاحظہ فرمایا تو دریافت کیا : تم نے اسے ڈھانپاکیوں نہیں ! خواہ کسی لکڑی کے ذریعے ہی اس کو ڈھانپ دیتی ‘ جب اس نے اس برتن کو آپ کے قریب کیا تو آپ کو اس میں سے تیز بومحسوس ہوئی ‘ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اسے واپس کردیا ‘ اس شخص نے عرض کی : یارسول اللہ ! اگر یہ حرام ہے ‘ تو آپ اسے نہ پئیں۔ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس برتن کو دوبارہ منگوایا اور اس کے ساتھ یہی طرزعمل اختیار کیا ‘ اس شخص نے پھر یہی عرض کی تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے آپ زم زم کا ایک ڈول منگوایا اور اس برتن میں ڈال دی اور ارشاد فرمایا :” جب تمہارا مشروب تیز ہوجائے تو تم اس کے ساتھ یہ کرلو “۔