hadith book logo

Sunan Al Daraqutni: Hadith 4623

.

سنن الدارقطني

4623
Sunan Al Daraqutni
4623 - حَدَّثَنَا عَلِىُّ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمِصْرِىُّ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ خَالِدٍ حَدَّثَنَا أَبِى أَخْبَرَنَا مُوسَى بْنُ أَعْيَنَ عَنْ لَيْثٍ عَنْ يَحْيَى بْنِ عَبَّادٍ عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ حَدَّثَنِى أَبُو طَلْحَةَ عَمُّ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّهُ كَانَ عِنْدَهُ مَالٌ لِيَتَامَى فَاشْتَرَى بِهِ خَمْرًا فَنَزَلَ تَحْرِيمُ الْخَمْرِ قَالَ وَمَا خَمْرُنَا يَوْمَئِذٍ إِلاَّ مِنَ التَّمْرِ قَالَ فَأَتَيْتُ النَّبِىَّ -صلى الله عليه وسلم- فَقُلْتُ لَهُ إِنَّهُ كَانَ عِنْدِى مَالُ يَتِيمٍ فَاشْتَرَيْتُ بِهِ خَمْرًا قَبْلَ أَنْ تُحَرَّمَ الْخَمْرُ فَأَمَرَنِى أَنْ أَكْسِرَ الدِّنَانَ وَأَهْرِيقَهُ فَأَتَيْتُهُ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ كُلُّ ذَلِكَ يَأْمُرُنِى أَنْ أَكْسِرَ الدِّنَانَ وَأَهْرِيقَهُ.
4623 ۔ حضرت انس بن مالک (رض) بیان کرتے ہیں کہ حضرت ابوطلحہ (رض) نے مجھے یہ بات بتائی ہے : ان کے پاس یتیموں کا کچھ مال تھا ‘ انھوں نے اس کے ذریعے شراب خریدلی ‘ پھر شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوگیا۔ راوی کہتے ہیں : ان دنوں ہماری شراب صرف گھجور کے ذریعے بنائی جاتی تھی۔ راوی کہتے ہیں : میں نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں حاضرہوا ‘ میں نے آپ کی خدمت میں عرض کی : میرے پاس یتیموں کا کچھ مال ہے ‘ میں نے اس کے ذریعے شراب خرید لی ہے ‘ یہ شراب کا حکم نازل ہونے سے پہلے کی بات ہے ‘ تو نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مجھے یہ ہدایت کی کہ میں وہ برتن توڑدوں اور شراب کو بہادوں ‘ میں تین مرتبہ آپ کی خدمت میں حاضرہوا ‘ ہر مرتبہ آپ نے مجھے یہی ہدایت کی کہ میں برتن توڑدوں اور شراب کو بہادوں۔