4624 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ الْقَطَّانُ حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَرِيمِ بْنُ الْهَيْثَمِ حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ الطَّبَّاعِ حَدَّثَنَا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ عَنْ عَمْرَةَ عَنْ أُمِّ سَلَمَةَ رضى الله عنها قَالَتْ كَانَتْ لَنَا شَاةٌ فَمَاتَتْ فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « مَا فَعَلَتْ شَاتُكُمْ ». قُلْنَا مَاتَتْ . قَالَ « أَفَلاَ انْتَفَعْتُمْ بِإِهَابِهَا ». قُلْنَا إِنَّهَا مَيْتَةٌ. قَالَ « يَحِلُّ دِبَاغُهَا كَمَا يَحِلُّ خَلُّ الْخَمْرِ ». تَفَرَّدَ بِهِ فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ عَنْ يَحْيَى وَهُوَ ضَعِيفُ الْحَدِيثِ يَرْوِى عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ أَحَادِيثَ لاَ يُتَابَعُ عَلَيْهَا.
4624 ۔ سیدہ ام سلمہ (رض) بیان کرتی ہیں : ہماری ایک بکری تھی وہ مرگئی ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے دریافت کیا : تمہاری بکری کو کیا ہوا ؟ ہم نے بتایا کہ وہ مرگئی ہے ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا : تم اس کی کھال کے ذریعے فائدہ کیوں نہیں حاصل کرتے ؟ ہم نے عرض کی : وہ تو مردار ہے ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : اس کی دباغت اسے حلال کردیتی ہے ‘ جس طرح شراب سے بنایا ہواسر کہ حلال ہوتا ہے۔