4742 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْوَاثِقِ حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ زَكَرِيَّا حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ يَحْيَى الْبَرْمَكِىُّ حَدَّثَنَا مَعْنٌ حَدَّثَنَا مَالِكٌ عَنِ الزُّهْرِىِّ عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيَّبِ عَنْ أَبِى هُرَيْرَةَ قَالَ كَانَتِ الْقَصْوَى لاَ تُسْبَقُ فَجَاءَ أَعْرَابِىٌّ عَلَى بَكْرٍ فَسَابَقَهُ فَسَبَقَهَا فَشَقَّ ذَلِكَ عَلَى الْمُسْلِمِينَ. فَقَالُوا يَا رَسُولَ اللَّهِ سُبِقَتِ الْعَضْبَاءُ.فَقَالَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّهُ حَقٌّ عَلَى اللَّهِ أَنْ لاَ يَرْفَعَ شَيْئًا مِنَ الأَرْضِ إِلاَّ وَضَعَهُ ».
4742 ۔ حضرت ابوہریرہ (رض) بیان کرتے ہیں کہ قصواء سے آگے کوئی نہیں نکل سکتا تھا۔ ایک مرتبہ ایک دیہاتی ایک جوان اونٹ لایا ‘ اس نے قصواء کے ساتھ مقابلہ کیا اور وہ اس سے آگے نکل گیا ‘ تو یہ بات مسلمانوں کے لیے بہت تکلیف کا باعث بنی ‘ انھوں نے عرض کی : یارسول اللہ ! ایک شخص قصواء سے آگے نکل گیا ہے ‘ تو آپ نے فرمایا : دنیا میں اللہ جسے بلندی عطاء کرتا ہے ‘ اسے کبھی نیچے بھی کردیتا ہے۔