4743 - حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ وَأَبُو سَهْلِ بْنُ زِيَادٍ وَأَبُو بَكْرٍ الشَّافِعِىُّ قَالُوا حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ عَنْ مَالِكٍ عَنِ ابْنِ شِهَابٍ أَنَّهُ سَمِعَ سَعِيدَ بْنَ الْمُسَيَّبِ يَقُولُ إِنَّ الْعَضْبَاءَ نَاقَةَ رَسُولِ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- كَانَتْ لاَ تُسْبَقُ كُلَّمَا دُفِعَتْ فِى سِبَاقٍ فَدُفِعَتْ يَوْمًا فِى إِبِلٍ فَسُبِقَتْ فَكَانَتْ عَلَى الْمُسْلِمِينَ كَآبَةٌ أَنْ سُبِقَتْ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ -صلى الله عليه وسلم- « إِنَّ النَّاسَ إِذَا رَفَعُوا شَيْئًا - أَوْ أَرَادُوا رَفْعَ شَىْءٍ - وَضَعَهُ اللَّهُ »
4743 ۔ سعید بن مسیب بیان کرتے ہیں کہ قصواء نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی اونٹنی تھی ‘ وہ جس دوڑ بھی شامل ہوتی تھی ‘ آگے نکل جایا کرتی تھی ‘ کوئی اس سے آگ نہیں نکل سکتا تھا ‘ ایک مرتبہ ایک دوڑ کے دوران وہ پیچھے رہ گئی تو صحابہ کرام کو بہت تکلیف ہوئی ‘ نبی اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس موقع پر ایک بات ارشاد فرمائی : لوگ جب بلندی حاصل کرتے ہیں تو بعض اوقات اللہ تعالیٰ ان کو پستی کی طرف بھی لے جاتا ہے۔ (راوی کو شک ہے کہ شایدیہ الفاظ ہیں :) جب کسی کو بلند دیکھنا چاہتے ہیں۔