830 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَهْلِ بْنِ الْفُضَيْلِ الْكَاتِبُ حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ حَدَّثَنَا أَبُو عَاصِمٍ حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ سَعْدٍ الْقُرَشِىُّ حَدَّثَنَا ابْنُ أَبِى مُلَيْكَةَ قَالَ جَاءَتْ خَالَتِى فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِى حُبَيْشٍ إِلَى عَائِشَةَ فَقَالَتْ إِنِّى أَخَافُ أَنْ أَقَعَ فِى النَّارِ إِنِّى أَدَعُ الصَّلاَةَ سَنَتَيْنِ أَوْ سِنِينَ لاَ أُصَلِّى. فَقَالَتِ انْتَظِرِى حَتَّى يَجِىءَ النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- فَجَاءَ فَقَالَتْ هَذِهِ فَاطِمَةُ تَقُولُ كَذَا وَكَذَا. فَقَالَ لَهَا النَّبِىُّ -صلى الله عليه وسلم- « قُولِى لَهَا فَلْتَدَعِ الصَّلاَةَ فِى كُلِّ شَهْرٍ أَيَّامَ قُرْئِهَا ثُمَّ لِتَغْتَسِلْ فِى كُلِّ يَوْمٍ غُسْلاً وَاحِدًا ثُمَّ الطُّهُورُ بَعْدُ لِكُلِّ صَلاَةٍ وَلْتُنَظِّفْ وَلْتَحْتَشِى فَإِنَّمَا هُوَ دَاءٌ عَرَضَ أَوْ رَكْضَةٌ مِنَ الشَّيْطَانِ أَوْ عِرْقٌ انْقَطَعَ ».
830 ۔ ابن ابی ملیکہ بیان کرتے ہیں میری خالہ سیدہ فاطمہ بنت ابوحبیش سیدہ عائشہ صدیقہ کی خدمت میں حاضر ہوئیں اور بولی مجھے یہ اندیشہ ہے کہ میں جہنم میں نہ چلی جاؤں کیونکہ میں نے دو برس سے (راوی کو شک ہے اس میں یہ الفاظ ہیں) کئی برس سے نماز ادا نہیں کی، سیدہ عائشہ نے فرمایا تم انتظار کرو جب نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشر یف لائیں تو (ان سے دریافت کرنا) نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) تشریف لائے توسیدہ عائشہ نے بتایا یہ فاطمہ ہے تو نبی کریم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ان سے فرمایا حیض کے مخصوص ایام کے دوران نماز کو ترک کردیا کرو پھر روزانہ ایک مرتبہ غسل کرلیا کرو اس کے بعد ہر نام کے لیے وضو کرلیا کرو، اور اپنی شرمگاہ کو ڈھانپ کر رکھو، کیونکہ یہ ایک بیماری ہے جو لاحق ہوئی ہے یا یہ شیطان کا ٹھونگا ہے یا کوئی رگ ہے جو منقطع ہوگئی۔