(۱۳۲۴۰) حدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ یَحْیَی بْنِ سَعِیدٍ ، عَنْ سُلَیْمَانَ بن یسار ؛ أَنَّ مَعْبَدَ بْنَ حُزَابَۃَ الْمَخْزُومِیَّ صُرِعَ بِطَرِیقِ مَکَّۃَ ، فَخَرَجَ ابْنُہُ إلَی الْمَائِ الَّذِی صُرِعَ عَلَیْہِ أَبُوہُ ، فَوَجَدَ ابْنَ عَبَّاسٍ ، وَابْنَ عُمَرَ ، وَمَرْوَانَ بْنَ الْحَکَمِ ، فَکلُّہُمْ ذَکَرَ لَہُ مَصْرَعَ أَبِیہِ وَالَّذِی أَصَابَہُ ، وَکُلُّہُمْ قَالَ : یَتَدَاوَی بِالذِی یُصْلِحُہُ ، فَإِذَا صَحَّ اعْتَمَرَ فَفَسَخَ عَنْہُ حِرْمَ الْحَجِّ ، فَإِذَا أَدْرَکَہُ الْحَجُّ فَعَلَیْہِ الْحَجُّ ، وَمَا اسْتَیْسَرَ مِنَ الْہَدْیِ۔
(١٣٢٤٠) حضرت معبد بن حزابہ المخزومی کو مکہ کے سفر میں راستہ میں مرگی کا دورہ پڑا، ان کا بیٹا اس چشمے کی طرف گیا جہاں پر اس کے باپ کو دورہ پڑا تھا، اس نے راستہ میں حضرت ابن عباس، حضرت ابن عمر اور مروان بن حکم کو پایا، ان کے سامنے اس کے باپ کے مرگی کے دورے کا ذکر کیا گیا، سب حضرات نے فرمایا : وہ دوا استعمال کرے جس سے وہ ٹھیک ہوجائے، پھر جب ٹھیک ہوجائے تو عمرہ کر کے حج کو ختم کر دے، اور اگر حج کو پالے تو حج کرے اور جو قربانی میسر ہو وہ دیدے۔