hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 13243

.

ابن أبي شيبة

13243
Ibn Abi Shaybah
(۱۳۲۴۴) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ ، عَنْ یَزِیدَ بْنِ یَزِیدَ بْنِ جَابِرٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ مُجَاہِدًا عَنِ الْمُحْرِمِ یُوَاقِعُ امْرَأَتَہُ ؟ فَقَالَ: کَانَ ذَلِکَ عَلَی عَہْدِ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ ، فَقَالَ : یَقْضِیَانِ حَجَّہُمَا ، وَاللَّہُ أَعْلَمُ بِحَجِّہِمَا ، ثُمَّ یَرْجِعَانِ حَلاَلاً کُلُّ وَاحِدٍ مِنْہُمَا لِصَاحِبِہِ ، فَإِذَا کَانَ مِنْ قَابِلٍ حَجَّا وَأَہْدَیَا ، وَتَفَرَّقَا مِنَ الْمَکَانِ الَّذِی أَصَابَہَا۔
(١٣٢٤٤) حضرت یزید بن یزید بن جابر فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت مجاہد سے اس شخص کے متعلق دریافت کیا جو حالت احرام میں بیوی سے شرعی ملاقات کرلے ؟ آپ نے فرمایا کہ حضرت عمر بن خطاب کے دور میں بھی ایسا ہوا تھا، آپ نے فرمایا تھا وہ دونوں حج کی قضاء کریں گے اللہ تعالیٰ ہی ان دونوں کے حج کو زیادہ جانتا ہے پھر وہ دونوں احرام کھول کر واپس لوٹ جائیں گے، ان میں سے ہر ایک دوسرے کے لیے حلال ہونے کا سبب ہے، جب اگلا سال آئے تو وہ دونوں حج کریں اور قربانی کریں اور جس جگہ یہ معاملہ پیش آیا تھا اس جگہ دونوں علیحدہ علیحدہ ہوجائیں (اور اپنا حج مکمل کریں) ۔