(۱۳۲۴۵) حدَّثَنَا أَبُو بَکْرِ بْنُ عَیَّاشٍ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِیزِ بْنِ رُفَیْعٍ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ وَہْبَانَ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : جَائَ رَجُلٌ إلَی ابْنِ عَبَّاسٍ ، فَقَالَ : إِنِّی وَقَعْتُ عَلَی امْرَأَتِی وَأَنَا مُحْرِمٌ ، فَقَالَ : اللَّہُ أَعْلَمُ بِحَجِّکُمَا ، امْضِیَا لِوَجْہِکُمَا ، وَعَلَیْکُمَا الْحَجُّ مِنْ قَابِلٍ ، فَإِذَا انْتَہَیْتَ إلَی الْمَکَانِ الَّذِی وَاقَعْتَ فِیہِ فَتَفَرَّقَا ، ثُمَّ لاَ تَجْتَمِعَا حَتَّی تَقْضِیَا حَجَّکُمَا۔
(١٣٢٤٥) حضرت ابن عباس کے پاس ایک شخص آیا او عرض کیا کہ میں نے حالت احرام میں اپنی بیوی سے شرعی ملاقات کرلی ہے ؟ آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ ہی تمہارے حج کو زیادہ جانتا ہے تم دونوں واپس چلے جاؤ اور تم پر آئندہ سال حج کرنا ہے، پھر جب آئندہ سال تم اس جگہ پر پہنچ جاؤ جہاں پر تم نے اپنی بیوی سے شرعی ملاقات کی تھی تو تم دونوں الگ الگ ہوجانا اور جب تک تم دونوں حج مکمل نہ کرلو ایک دوسرے کے ساتھ اکٹھے نہ ہونا۔