hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 13526

.

ابن أبي شيبة

13526
Ibn Abi Shaybah
(۱۳۵۲۷) حدَّثَنَا جَرِیرٌ ، عَنْ مَنْصُورٍ ، عَنِ الْحَکَمِ ، عَنْ مِقْسَمٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ؛ {فَجَزَائٌ مِثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ} إلَی قَوْلِہِ : {أَوْ عَدْلُ ذَلِکَ صِیَامًا} قَالَ : إذَا أَصَابَ الْمُحْرِمُ الصَّیْدَ حُکِمَ عَلَیْہِ بِجَزَائِہِ مِنَ النَّعَمِ ، فَإِنْ لَمْ یَجِدْ نَظَرَ کَمْ ثَمَنُہُ ، ثُمَّ قَوَّمَ ثَمَنَہُ طَعَامًا ، فَصَامَ مَکَانَ کُلِّ نِصْفِ صَاعٍ یَوْمًا ، {أَوْ کَفَّارَۃٌ طَعَامُ مَسَاکِینَ ، أَوْ عَدْلُ ذَلِکَ صِیَامًا} قَالَ : إنَّمَا أُرِیدَ بِالطَّعَامِ الصِّیَامَ ، إِنَّہُ إذَا وَجَدَ الطَّعَامَ وَجَدَ جَزَائَہُ۔
(١٣٥٢٧) حضرت ابن عباس اللہ تعالیٰ کے ارشاد { فَجَزَآئٌ مِّثْلُ مَا قَتَلَ مِنَ النَّعَمِ } سے لے کر { اَوْ عَدْلُ ذٰلِکَ صِیَامًا } کے متعلق فرماتے ہیں کہ جب محرم شکار کرے تو اس پر اس کی جزاء اونٹ کا حکم دیا جائے گا، اور اگر وہ اونٹ نہ پائے تو شکار کی قیمت دیکھے کہ کتنی ہے ؟ پھر اس کی قیمت کو کھانے کے ساتھ متعین کرے اور ہر نصف صاع کے بدلے ایک روزہ رکھے، اور اللہ پاک کے ارشاد { اَوْ کَفَّارَۃٌ طَعَامُ مَسٰکِیْنَ اَوْ عَدْلُ ذٰلِکَ صِیَامًا } میں کھانے کا روزے کے ساتھ ارادہ کیا گیا ہے، جب وہ کھانے کو پالے تو اس نے شکار کی جزاء کو پا لیا۔