hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 13861

.

ابن أبي شيبة

13861
Ibn Abi Shaybah
(۱۳۸۶۲) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ إسْمَاعِیلَ بْنِ أَبِی خَالِدٍ ، عَنِ الشَّعْبِیِّ ، عَنْ عُرْوَۃَ بْنِ مُضَرِّسٍ الطَّائِیِّ ؛ أَنَّہُ حَجَّ عَلَی عَہْدِ النَّبِیِّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَلَمْ یُدْرِکِ النَّاسَ إِلاَّ وَہُمْ بِجَمْعٍ ، قَالَ : فَأَتَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ، فَقُلْتُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، أَتْعَبْتُ نَفْسِی وَأَنْضَیْتُ رَاحِلَتِی ، وَاللَّہِ مَا تَرَکْتُ حَبْلاً مِنَ الْحِبَالِ إِلاَّ وَقَد وَقَفْت عَلَیْہِ ، فَہَلْ لِی مِنْ حَجٍّ ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : مَنْ صَلَّی مَعَنَا ہَذِہِ الصَّلاَۃَ ، وَقَدْ أفَاضَ قَبْلَ ذَلِکَ مِنْ عَرَفَاتٍ لَیْلاً ، أَوْ نَہَارًا ، فَقَدْ قَضَی تَفَثَہُ وَتَمَّ حَجُّہُ۔ (ترمذی ۸۹۱۔ ابوداؤد ۱۹۴۵)
(١٣٨٦٢) حضرت عروہ بن مضرس الطائی نے حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے زمانے میں حج کیا، وہ لوگوں کو نہ پا سکے مگر جبکہ وہ مزدلفہ میں تھے، پھر وہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! میں نے اپنے نفس کی پیروی کی اور اپنی سواری کو تھکا دیا، اور اللہ کی قسم میں نے کوئی پہاڑی نہیں چھوڑی مگر اس پر قیام کیا، کیا میرا حج مکمل ہوگیا ؟ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا : جس نے ہمارے ساتھ یہ نماز ادا کی اور عرفات سے منیٰ کی طرف چلا اس سے پہلے دن یا رات میں تحقیق اس کی گندگی دور ہوگئی اور اس کا حج مکمل ہوگیا۔