hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 14212

.

ابن أبي شيبة

14212
Ibn Abi Shaybah
(۱۴۲۱۳) حدَّثَنَا ابْنُ إدْرِیسَ ، عَنْ لَیْثٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ یَزِیدَ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : أَفَضْتُ مَعَ عَبْدِ اللہِ ، فَرَمَی سَبْعَ حَصَیَاتٍ یُکَبِّرُ مَعَ کُلِّ حَصَاۃٍ ، وَاسْتَبْطَنَ الْوَادِیَ حَتَّی إذَا فَرَغَ ، قَالَ : اللَّہُمَّ اجْعَلْہُ حَجًّا مَبْرُورًا وَذَنْبًا مَغْفُورًا ۔ ثُمَّ قَالَ : ہَکَذَا رَأَیْتُ الَّذِی أُنْزِلَ عَلَیْہِ سُورَۃُ الْبَقَرَۃِ صَنَعَ۔(بیہقی ۱۲۹۔ احمد ۱/۴۲۷)
(١٤٢١٣) حضرت محمد بن عبد الرحمن ابن یزید کے والد فرماتے ہیں کہ میں حضرت عبداللہ کے ساتھ عرفہ سے منیٰ آیا، آپ نے شیطان کو سات کنکریاں ماریں اور ہر کنکری پر تکبیر پڑھی اور پھر وادی میں اترے، جب رمی کر کے فارغ ہوئے تو یہ دعا پڑھی، ” اے اللہ اس حج کو حج مقبول بنا اور اس کے ذریعہ گناہوں کو معاف فرما “ پھر فرمایا کہ جن پر سورة البقرہ نازل ہوئی ہے (حضرت محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ) ان کو میں نے اسی طرح کرتے ہوئے دیکھا۔