hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 14265

.

ابن أبي شيبة

14265
Ibn Abi Shaybah
(۱۴۲۶۶) حدَّثَنَا یَحْیَی بن آدم ، قَالَ : حدَّثَنَا وُہَیْبٌ ، قَالَ : حدَّثَنَا عَبْدُ اللَّہِ بْنُ طَاوُوس ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ؛ أَنَّ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ وَقَّتَ لأَہْلِ الْمَدِینَۃِ ذَا الْحُلَیْفَۃِ ، وَلأَہْلِ الشَّامِ الْجُحْفَۃَ ، وَلأَہْلِ نَجْدٍ قَرْنَ الْمَنَازِلِ ، وَلأَہْلِ الْیَمَنِ یَلَمْلَمَ ، وَقَالَ : ہُنَّ لَہُمْ ، وَلِکُلِّ آتٍ أَتَی عَلَیْہِنَّ مِنْ غَیْرِہِمْ ، مِمَنْ أَرَادَ الْحَجَّ وَالْعُمْرَۃَ ، وَمَنْ کَانَ دُونَ ذَلِکَ فَمِنْ حَیْثُ أَنْشَأَ ، حَتَّی أَہْلُ مَکَّۃَ مِنْ مَکَّۃَ۔ (بخاری ۱۵۲۶۔ ابوداؤد ۱۷۳۵)
(١٤٢٦٦) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مدینہ والوں کے لیے ذوالحلیفہ کو میقات مقرر فرمایا اور شام والوں کے لیے جحفہ اور نجد والوں کے لیے قرن المنازل اور یمن والوں کے لیے یلملم اور پھر فرمایا یہ ان کے لیے اور ان کے علاوہ ہر اس شخص کے لیے میقات ہے جو حج یا عمرہ کے ارادہ سے آئے، اور جو ان سے پہلے ہیں تو وہ جہاں پیدا ہوئے ہیں وہاں سے باندھ لیں یہاں تک کہ مکہ والے مکہ مکرمہ سے ہی باندھ لیں۔