hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 14289

.

ابن أبي شيبة

14289
Ibn Abi Shaybah
(۱۴۲۹۰) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ یَزِیدَ ، عَنْ مُجَاہِدٍ ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : ہَذِہِ حَرَمٌ - یَعْنِی مَکَّۃَ - حَرَّمَہا اللہ یَوْمَ خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالأَرْضِ ، وَوَضَعَ ہَذَیْنِ الأَخْشَبَیْنِ لَم تَحِلَّ لأَحَدٍ قَبْلِی ، وَلاَ تَحِلُّ لأَحَدٍ بَعْدِی ، وَلَمْ تَحِلَّ لِی إلاَّ سَاعَۃً مِنْ نَہَارٍ ، وَلاَ یُخْضَدُ شَوْکُہَا ، وَلاَ یُنَفَّرُ صَیْدُہَا ، وَلاَ یُخْتَلَی خَلاَہَا ، وَلاَ تُرْفَعُ لُقَطَتُہَا إِلاَّ لِمُنْشِدٍ ، فَقَالَ الْعَبَّاسُ : یَا رَسُولَ اللہِ ، إِنَّ أَہْلَ مَکَّۃَ لاَ صَبْرَ لَہُمْ عَنِ الإِذْخِرِ ، لِقَیْنِہِم وَلِبِنَائِہِم ، فَقَالَ رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ : إِلاَّ الإِذْخِرَ۔ (بخاری ۱۵۸۷۔ مسلم ۹۸۶)
(١٤٢٩٠) حضرت ابن عباس سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا یہ مکہ مکرمہ حرم ہے، اللہ تعالیٰ نے جس دن زمین و آسمان کو پیدا فرمایا اس دن اس کو حرم بنایا اور اس کو دو لکڑیوں (شہتیریوں) پر رکھا، میرے سے پہلے اور میرے بعد یہ کسی کے لیے حلال نہیں ہوا اور میرے لیے بھی دن کے کچھ حصہ میں حلال ہوا تھا، اس کے کانٹوں کو نہیں اکھیڑا جائے گا اور اس کے شکار کو نہیں بھگایا جائے گا اور اس کی گھاس وغیرہ (جڑی بوٹیاں) نہیں کاٹی جائیں گی اور اس میں گری ہوئی چیز نہیں اٹھائیں گے، سوائے اس کی تشہیر کرنے کے۔
حضرت عباس نے عرض کیا اے اللہ کے رسول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ! مکہ والے تعمیرات کے سلسلہ میں اذخر پر صبر نہیں کرسکتے (اس کو وہ ضرور کاٹیں گے) آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے ارشاد فرمایا سوائے اذخر کے (اس کو کاٹ سکتے ہیں) ۔