hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 14347

.

ابن أبي شيبة

14347
Ibn Abi Shaybah
(۱۴۳۴۸) حدَّثَنَا أَبُو الأَحْوَصِ ، عَنْ سِمَاکٍ ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عَرْعَرَۃَ ، عَنْ عَلِیٍّ ؛ أَنَّ إبْرَاہِیمَ عَلَیْہ السَلاَم قَالَ لابْنِہِ: ابْغِنِی حَجَرًا ، قَالَ : فَذَہَبَ ، ثُمَّ جَائَ وَقَدْ رَکِبَہُ ، فَقَالَ : مِنْ أَیْنَ ہَذَا ؟ قَالَ : جَائَنِی بِہِ مَنْ لَمْ یَتَّکِلْ عَلَی بِنَائِکَ ، جَائَنِی بِہِ جِبْرِیلُ مِنَ السَّمَائِ۔
(١٤٣٤٨) حضرت علی سے مروی ہے کہ حضرت ابراہیم نے اپنے فرزند سے فرمایا : میرے لیے پتھر تلاش کر کے لاؤ، وہ چلے گئے پھر جب واپس آئے تو (کیا دیکھتے ہیں کہ) حضرت ابراہیم پتھر پر سوار ہیں، حضرت اسماعیل نے عرض کیا (ابا جان) یہ کہاں سے آیا ؟ آپ نے فرمایا میرے پاس لے کر آئے وہ جنہوں نے تیری بنا پر بھروسہ نہیں کیا، میرے پاس یہ پتھر حضرت جبرائیل آسمان سے لے کر آئے ہیں۔