hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 14352

.

ابن أبي شيبة

14352
Ibn Abi Shaybah
(۱۴۳۵۳) حدَّثَنَا وَکِیعٌ ، عَنْ سَوَادَۃَ بْنِ أَبِی الأَسْوَدِ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ : حُجُّوا ہَذَا الْبَیْتَ ، وَاسْتَلِمُوا ہَذَا الْحَجَرَ ، فَوَاللَّہِ لَیُرْفَعَنَّ ، أَوْ لَیُصِیبَنَّہُ أَمْرٌ مِنَ السَّمَائِ ، إِنْ کَانَا لَحَجَرَیْنِ أُہْبِطَا مِنَ الْجَنَّۃِ ، فَرُفِعَ أَحَدُہُمَا وَسَیُرْفَعُ الآخَرُ ، وَإِنْ لَمْ یَکُنْ کَمَا قُلْتُ ، فَمَنْ مَرَّ عَلَی قَبْرِی فَلْیَقُلْ : ہَذَا قَبْرُ عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو الْکَذَّابِ۔
(١٤٣٥٣) حضرت عبداللہ بن عمرو ارشاد فرماتے ہیں کہ بیت اللہ کا حج کرو اور حجر اسود کا استلام کرو، اللہ کی قسم ضرور بضرور یہ اٹھا لیا جائے گا یا اس کو آسمان سے کوئی امر پیش آئے گا، بیشک جنت سے دو پتھر اتارے گئے تھے ایک تو اٹھا لیا گیا ہے اور عنقریب دوسرا بھی اٹھا لیا جائے گا، اور جو میں کہہ رہا ہوں ایسا نہ ہوا تو جو شخص میری قبر پر سے گزرے وہ یوں کہے کہ یہ (حضرت) عبداللہ بن عمرو کی قبر ہے جو (نعوذ باللہ) جھوٹا ہے۔