(۱۴۶۷۹) حدَّثَنَا یَحْیَی بْنُ سَعِیدٍ الْقَطَّانُ ، عَنِ ابْنِ جُرَیْجٍ ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْکَدِرِ ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَبِیہِ ، قَالَ : کُنَّا مَعَ طَلْحَۃَ بْنِ عُبَیْدِ اللہِ فِی الْحَجِّ وَنَحْنُ مُحْرِمُونَ ، قَالَ : فَأُہْدِیَ لَنَا طَائِرٌ ، وَطَلْحَۃُ نَائِمٌ ، قَالَ : فَمِنَّا مَنْ أَکَلَ ، وَمِنَّا مَنْ تَوَرَّعَ فَلَمْ یَأْکُلْہُ ، فَلَمَّا اسْتَیْقَظَ طَلْحَۃُ ذَکَرُوا ذَلِکَ لَہُ ، قَالَ : فَوَفَقَ مَنْ أَکَلَہُ ، وَقَالَ : أَکَلْنَاہ مَعَ رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ۔ (مسلم ۶۵۔ احمد ۱/۱۶۲)
(١٤٦٧٩) حضرت عبد الرحمن فرماتے ہیں کہ ہم سفر حج میں حضرت طلحہ بن عبید اللہ کے ساتھ تھے اور ہم لوگ حالت احرام میں تھے، ہمارے پاس ایک پرندہ (شکار کیا ہوا) ھدیہ لایا گیا، حضرت طلحہ آرام فرما رہے تھے، ہم میں سے بعض نے تو اس کو کھایا اور بعض رکے رہے اور اس کو نہ کھایا، حضرت طلحہ بیدار ہوئے تو لوگوں نے آپ سے اس کا ذکر کیا، آپ نے کھانے والوں کو درست کہا، اور فرمایا : ہم نے رسول اکرم (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کے ساتھ کھایا تھا۔