(۱۴۷۱۷) حدَّثَنَا ابْنُ نُمَیْرٍ ، عَنْ عُبَیدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ؛ أَنَّہُ کَانَ إِذَا صَعِدَ عَلَی الصَّفَا اسْتَقْبَلَ الْبَیْتَ، ثُمَّ کَبَّرَ ثَلاَثًا ، ثُمَّ قَالَ : لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ، وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، یَرْفَعُ بِہَا صَوْتَہُ ، ثُمَّ یَدْعُو قَلِیلاً ، ثُمَّ یَفْعَلُ ذَلِکَ عَلَی الْمَرْوَۃِ ، حَتَّی یَفْعَلَ ذَلِکَ سَبْعَ مَرَّاتٍ ، فَیَکُونَ التَّکْبِیرُ إِحُدَی وَعِشْرِینَ تَکْبِیرَۃً ، فَمَا یَکَادُ یَفْرُغُ حَتَّی یَشُقَّ عَلَیْنَا ، وَنَحْنُ شَبَابٌ۔
(١٤٧١٧) حضرت نافع سے مروی ہے کہ حضرت عبداللہ بن عمر جب صفا پر چڑھتے تو کعبہ کی طرف رخ کرتے پھر تین تکبیریں پڑھتے اور پھر یہ دعا پڑھتے : لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ، وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ، اپنی آواز بلند کردیتے اور پھر تھوڑی سے دعا فرماتے، پھر مروہ پر یہی عمل کرتے، یہاں تک کہ سات چکروں میں سات دفعہ یہ عمل کرتے، پس اکیس تکبیریں بن جاتیں، پس ابھی وہ فراغت کے قریب بھی نہیں ہوتے تھے کہ ہم پہلے ہی تھک جاتے تھے۔ حالانکہ ہم جوان تھے۔