hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 14719

.

ابن أبي شيبة

14719
Ibn Abi Shaybah
(۱۴۷۲۰) حدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِیلَ ، عَنْ جَعْفَرٍ ، عَنْ أَبِیہِ ، عَنْ جَابِرٍ ؛ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ بَدَأَ بِالصَّفَا ، فَرَقِی ، وَوَحَّدَ اللَّہَ وَکَبَّرَہُ ، وَقَالَ : لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ لاَ شَرِیکَ لَہُ ، لَہُ الْمُلْکُ وَلَہُ الْحَمْدُ ، وَہُوَ عَلَی کُلِّ شَیْئٍ قَدِیرٌ ، لاَ إِلَہَ إِلاَّ اللَّہُ وَحْدَہُ ، أَنْجَزَ وَعْدَہُ ، وَنَصَرَ عَبْدَہُ ، وَہَزَمَ الأَحْزَابَ وَحْدَہُ ، ثُمَّ دَعَا بَیْنَ ذَلِکَ ، قَالَ مِثْلَ ذَلِکَ ثَلاَثَ مَرَّاتٍ ، ثُمَّ نَزَلَ إِلَی الْمَرْوَۃِ حَتَّی انْصَبَّتْ قَدَمَاہُ إِلَی بَطْنِ الْوَادِی ، حَتَّی إِذَا صَعِدْنَا مَشَی حَتَّی أَتَی الْمَرْوَۃَ ، فَفَعَلَ عَلَی الْمَرْوَۃِ کَمَا فَعَلَ عَلَی الصَّفَا۔
(١٤٧٢٠) حضرت جابر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے صفا سے ابتدا کی اور اس پر چڑھے اور ان الفاظ سے اللہ کی توحید وکبریائی بیان فرمائی : اللہ کے علاوہ کوئی الٰہ نہیں ہے۔ وہ اکیلا ہے۔ اس کا کوئی شریک نہیں۔ اسی کی بادشاہی اور اس ہی کی تمام تعریف ہے اور وہ ہر شی پر قادر ہے۔ اللہ کے علاوہ کوئی عبادت کے لائق نہیں۔ وہ اکیلا ہے اس نے اپنا وعدہ پورا کیا اور اپنے بندے کی مدد کی اور تن تنہا گروہوں کو شکست دی۔ پھر ان کے درمیان دعا فرمائی، اسی طرح تین بار کیا پھر مروہ کی طرف اترے یہاں تک کہ ہمارے قدم بطن وادی میں پانی کی طرح بہنے لگے، یہاں تک کہ ہم چلتے ہوئے مروہ پر آئے، اور آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے مروہ پر بھی وہی کیا جو صفا پر کیا تھا۔