hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 15370

.

ابن أبي شيبة

15370
Ibn Abi Shaybah
(۱۵۳۷۱) حدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنِ الْعَلاَئِ بْنِ الْمُسَیَّبِ ، عَنْ رَجُلٍ ، مِنْ بَکْرِ بْنِ وَائِلٍ ، قَالَ : سَأَلْتُ ابْنَ عُمَرَ ، قُلْتُ : إنَّا نُکْرِی فِی ہَذَا الْوَجْہِ للْحَجِّ ، وَإِنَّ أُنَاسًا یَزْعُمُونَ أَنْ لاَ حَجَّ لَنَا ، قَالَ : أَلَسْتُمْ تُلَبُّونَ ، وَتَطُوفُونَ بِالْبَیْتِ وَبَیْنَ الصَّفَا وَالْمَرْوَۃِ ، وَتَرْمُونَ الْجِمَارَ ، وَتَقِفُونَ بِالْمَوْقِفِ ؟ قَالُوا : بَلَی ، قَالَ : فَإِنَّکُمْ حُجَّاجٌ ، قَدْ جَائَ رَجُلٌ إِلَی رَسُولِ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَسَأَلَہُ عَنْ مِثْلِ الَّذِی سَأَلْتَنِی عَنْہُ فَلَمْ یُجِبْہُ حَتَّی نَزَلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ : {لَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ أَنْ تَبْتَغُوا فَضْلاً مِنْ رَبِّکُمْ} فَدَعَاہُ فَقَرَأَہَا عَلَیْہِ ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّکُمْ حُجَّاجٌ۔ (ابوداؤد ۱۷۳۰۔ احمد ۲/۱۵۵)
(١٥٣٧١) قبیلہ بکر بن وائل میں سے ایک شخص نے حضرت ابن عمر سے دریافت کیا کہ ہم حج کے لیے مزدوری کرتے ہیں۔ اور کچھ لوگوں کا گمان ہے کہ ہمارا حج نہیں ہوا، حضرت ابن عمر نے ارشاد فرمایا کہ کیا تم لوگوں نے تلبیہ نہیں پڑھا، کعبہ کا طواف نہیں کیا ؟ ہم نے عرض کیا کہ کیوں نہیں ؟ فرمایا کہ پھر تم لوگ حج کرنے والے ہو، ایک شخص حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کی خدمت میں آیا تھا اور اس نے بھی یہی سوال کیا تھا جو تم نے مجھ سے پوچھا ہے، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو کوئی جواب نہ دیا یہاں تک کہ یہ آیت نازل ہوگئی کہ { لَیْسَ عَلَیْکُمْ جُنَاحٌ اَنْ تَبْتَغُوْا فَضْلاً مِّنْ رَّبِّکُمْ }، آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے اس کو بلایا اور یہ آیت پڑھ کر سنا دی اور پھر فرمایا تم لوگ حج کرنے والے ہو۔