(۱۵۴۳۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ عُبَیْدِ اللہِ ، عَنْ نَافِعٍ ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ ، قَالَ : دَخَلَ النَّبِیُّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ الْبَیْتَ وَعُثْمَانَ بْنُ طَلْحَۃَ وَبِلاَلٌ ، فَأَجَافُوا عَلَیْہِمُ الْبَابَ طَوِیلاً ، ثُمَّ فَتَحُوا ، فَکُنْت أَوَّلَ النَّاسِ دخل فَلَقِیت بِلاَلاً ، فَقُلْتُ : أَیْنَ صَلَّی رَسُولُ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ ؟ قَالَ : بَیْنَ الْعَمُودَیْنِ الْمُقَدَّمَیْنِ۔
(١٥٤٣٥) حضرت ابن عمر سے مروی ہے کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) ، حضرت عثمان بن طلحہ اور حضرت بلال کعبہ کے اندر داخل ہوئے پھر کافی دیر دروازہ بند رہا، جب دروازہ کھلا تو سب سے پہلے میں اندر داخل ہوا اور حضرت بلال کو ملا اور ان سے دریافت کیا کہ حضور اقدس (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے کہاں پر نماز ادا فرمائی ہے ؟ حضرت بلال نے فرمایا کہ اگلے دو ستونوں کے درمیان۔