hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 16729

.

ابن أبي شيبة

16729
Ibn Abi Shaybah
(۱۶۷۳۰) حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَہَّابِ الثقفی ، عَنْ أَیُّوبَ ، عَنْ مُحَمَّدٍ ، عَنْ عبیدۃ قَالَ : سَأَلْتُہ ، عَنْ ہَذِہِ الآیَۃِ : {وَإِنِ امْرَأَۃ خَافَتْ مِنْ بَعْلِہَا نُشُوزًا أَوْ إعْرَاضًا} قَالَ : ہُوَ رَجُلٌ تَکُونُ لَہُ الْمَرْأَۃُ قَدْ خَلاَ مِنْ سَہْمِہَا فَیُصَالِحُہَا مِنْ حَقِّہَا عَلَی شَیْئٍ فَہُوَ لَہُ مَا رَضِیَتْ فَإِذَا کَرِہَتْ فَلَہُ أَنْ یَعْدِلَ عَلَیْہَا ، أَوْ یُرْضِیَہَا من حَقِّہَا ، أَوْ یُطَلِّقَہَا۔
(١٦٧٣٠) حضرت محمد فرماتے ہیں کہ میں نے حضرت عبیدہ سے قرآن مجید کی اس آیت کے بارے میں سوال کیا (ترجمہ) اگر عورت کو اپنے خاوند سے برائی یا بےنیازی کا خدشہ ہو۔ (الخ) انھوں نے فرمایا کہ یہ آیت اس شخص کے بارے میں نازل ہوئی جس کی کوئی بیوی ہو اور وہ اسے چھوڑنا چاہتا ہو، لیکن وہ اس سے اس بات پر صلح کرلے کہ عورت اپنا حق چھوڑ دے گی۔ اور اگر عورت اپنا حق چھوڑنے پر راضی نہ ہو تو چاہے تو اپنا حق پورا پورا لے یا اس سے طلاق لے لے۔