hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 16933

.

ابن أبي شيبة

16933
Ibn Abi Shaybah
(۱۶۹۳۴) حَدَّثَنَا قَبِیصَۃُ قَالَ : أَخْبَرَنَا سُفْیَانُ ، عَنْ عَبْدِ اللہِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَیْمٍ ، عَنِ ابْنِ سَابِطٍ ، عَنْ حَفْصَۃَ ، عَنْ أُمِّ سَلَمَۃَ قَالَتْ : لَمَّا قَدِمَ الْمُہَاجِرُونَ الْمَدِینَۃَ تَزَوَّجُوا فِی الأَنْصَارِ فَکَانُوا یُجَبُّونَہُنَّ ، وَکَانَتِ الأَنْصَارُ لاَ تَفْعَلُ ذَلِکَ ، فَقَالَتِ امْرَأَۃٌ مِنْہُنَّ لِزَوْجِہَا : حَتَّی أَسْأَلَ رَسُولَ اللہِ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَاسْتَحْیَتْ أَنْ تَسْأَلَہُ فَسَأَلْتُہُ ؟ فَدَعَاہَا فَقَرَأَ عَلَیْہَا : {نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ} صِمَامًا وَاحِدًا۔ (ترمذی ۲۹۷۹۔ احمد ۶/۳۱۰)
(١٦٩٣٤) حضرت ام سلمہ (رض) فرماتی ہیں کہ جب مہاجرین مدینہ آئے تو انھوں نے انصاری عورتوں سے شادیاں کیں۔ مہاجر لوگ عورتوں کو گھٹنوں کے بل بٹھاکر ان کے سر زمین پر رکھ کر جماع کرتے تھے۔ جبکہ انصار ایسا نہیں کرتے تھے۔ ایک انصار عورت نے اپنے خاوند سے کہا کہ اس بارے میں حضور (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) سے سوال کیا جائے۔ وہ عورت تو سوال کرنے سے شرمائی میں نے سوال کیا تو آپ نے قرآن مجید کی یہ آیت پڑھی : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ پھر فرمایا کہ آمد کا سوراخ ایک ہی ہے۔