hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 16934

.

ابن أبي شيبة

16934
Ibn Abi Shaybah
(۱۶۹۳۵) حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ، عَنِ الْحُصَیْنِ ، عَنْ مُرَّۃَ الْہَمْدَانِیِّ أَنَّ بَعْضَ الْیَہُودِ لقی بَعْضَ الْمُسْلِمِینَ قَالَ : تَأْتُونَ النِّسَائَ وَرَائَہُنَّ ؟ قَالَ : کَأَنَّہُ کَرِہَ الإِبْرَاکَ قَالَ : فَذَکَرُوا ذَلِکَ فَنَزَلَتْ ہَذِہِ الآیَۃُ : {نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ} فَرَخَّصَ اللَّہُ لِلْمُسْلِمِینَ أَنْ یَأْتُوا النِّسَائَ فِی الْفُرُوجِ کَیْفَ شَاؤُوا وأنی شَاؤُوا مِنْ بَیْنِ أَیْدِیہِنَّ ، وَإِنْ شَاؤُوا مِنْ خَلْفِہِنَّ۔
(١٦٩٣٥) حضرت مرہ ہمدانی فرماتے ہیں کہ ایک مرتبہ ایک یہودی ایک مسلمان سے ملا اور اس سے کہا کہ تم اپنی بیویوں کے پیچھے سے ان سے جماع کرتے ہو ؟ گویا اس نے اس انداز کو ناپسند کیا کہ آدمی پیچھے کھڑا ہو کر بیوی کی شرمگاہ میں دخول کرے۔ اس موقع پر قرآن مجید کی یہ آیت نازل ہوئی : { نِسَاؤُکُمْ حَرْثٌ لَکُمْ فَأْتُوا حَرْثَکُمْ أَنَّی شِئْتُمْ } ” تمہاری عورتیں تمہاری کھیتیاں ہیں، تم اپنی کھیتیوں میں جس طرح چاہو آؤ“ اس آیت میں اللہ تعالیٰ نے مسلمانوں کو رخصت دی کہ اپنی بیویوں کی شرم گاہ میں جیسے چاہیں جماع کرسکتے ہیں خواہ آگے سے خواہ پیچھے سے۔