(۱۷۱۲۴) حَدَّثَنَا ابْنُ فُضَیْلٍ ، عَنْ أَشْعَثَ ، عَنِ ابْنِ سِیرِینَ قَالَ : تَزَوَّجَ عَبْدٌ لأَبِی مُوسَی فِی إمْرَۃِ عُمَرَ عَلَی خَمْسِ قَلاَئِصَ فَرُفِعَ ذَلِکَ إلَی عُمَرَ فَجَعَلَ لِلْمَرْأَۃِ قَلُوصَیْنِ وَِلأَبِی مُوسَی ثَلاَثَ قَلاَئِصَ ، أَوْ أَعْطَاہَا ثَلاَثَ قَلاَئِصَ وَرَدَّ عَلَی أَبِی مُوسَی قَلُوصَیْنِ قَالَ : أُرَاہُ تَزَوَّجَ بِغَیْرِ إذْنِہِ۔
(١٧١٢٤) حضرت ابن سیرین فرماتے ہیں کہ حضرت عمر (رض) کے زمانہ خلافت میں حضرت ابو موسیٰ اشعری (رض) کے ایک غلام نے پانچ اونٹنیوں کے عوض شادی کی۔ پھر یہ مقدمہ حضرت عمر (رض) کے پاس پیش ہوا تو انھوں نے تین اونٹنیاں حضرت ابو موسیٰ (رض) کو دینے کا حکم دیا یا عورت کا مہر تین اونٹنیوں کو بنایا اور دو اونٹنیاں حضرت ابو موسیٰ (رض) کو واپس کیں۔ راوی کہتے ہیں کہ میرے خیال میں اس غلام نے حضرت ابو موسیٰ (رض) کی اجازت کے بغیر نکاح کیا تھا۔