hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 17670

.

ابن أبي شيبة

17670
Ibn Abi Shaybah
(۱۷۶۷۱) حدَّثَنَا ابْنُ عُیَیْنَۃَ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ سَعَیْدِ بِنْ جُبَیْرٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِیَّ صَلَّی اللَّہُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ فَرَّقَ بَیْنَ المُتَلاَعِنَیْنِ وَقَالَ : حِسَابُکُمَا عَلَی اللہِ ، أَحَدُکُمَا کَاذِبٌ لاَ سَبِیْلَ لَکَ عَلَیْہَا فَقَالَ : یَا رَسُوْلَ اللہِ! فَمَالِی؟ قَالَ: لاَ مَالَ لَکَ ، إِنْ کُنْتَ صَادِقَاً فَہُوَ بِمَا اسْتَحْلَلْتَ مِنْ فَرْجِہَا ، وَإِنْ کُنْتَ کَاذِبَاً فَذَلِکَ أَبْعَدُ لَکَ۔ (بخاری ۵۳۵۰۔ مسلم ۵)
(١٧٦٧١) حضرت ابن عمر (رض) فرماتے ہیں کہ نبی پاک (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے لعان کرنے والے میاں بیوی کے درمیان جدائی کرائی اور فرمایا کہ تمہارا حساب اللہ کے ذمے ہے، تم میں سے ایک جھوٹا ہے اور اب مرد کا عورت پر کوئی حق نہیں۔ اس پر اس آدمی نے کہا کہ اے اللہ کے رسول ! میرے لیے کیا ہے ؟ آپ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اگر تو سچا ہے تو عورت سے مباشرت کی حلت کے بدلے تیرا مال خرچ ہوگیا اور اگر تو جھوٹا ہے تو پھر تو کسی قسم کا حق باقی نہیں رہا۔