hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 17725

.

ابن أبي شيبة

17725
Ibn Abi Shaybah
(۱۷۷۲۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ قَالَ : حدَّثَنَا ہِشَام ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِیرِینَ ؛ أَنَّ رَجُلاً تَزَوَّجَ ابْنَۃَ عَبْدٍ خَیَّاطٍ فَوَلَدَتْ عِنْدَہُ غُلاَمًا فَانْتَفَی مِنْہُ ، فَقَالَ لَہُ شُرَیْحٌ : مَا الَّذِی دَلَّک عَلَی أَنْ تَزَوَّجَ بِنْتَ عَبْدٍ خَیَّاطٍ وَأَنْتَ رَجُلٌ مِنَ الْعَرَبِ فِی شَرَفٍ مِنَ الْعَطَائِ ہو الَّذِی دَعَاک إلَی أَنْ تَنْتَفِیَ مِنْہُ ۔
(١٧٧٢٦) حضرت محمد بن سیرین (رض) فرماتے ہیں کہ ایک آدمی نے ایک غلام درزی کی بیٹی سے شادی کی۔ اس کے ہاں ایک لڑکاپیدا ہوا لیکن اس آدمی نے اسے اپنا بچہ ماننے سے انکار کردیا۔ حضرت شریح (رض) نے اس سے فرمایا کہ جس چیز نے تجھے ایک غلام درزی کی بیٹی سے شادی پر مجبور کیا حالانکہ تو عرب کا ایک معزز آدمی ہے اسی چیز نے تجھے اس سے ہونے والے بچے کو اپنا بیٹا ماننے سے انکار کرنے پر ابھارا ہے۔ (یعنی شیطان نے تیرے دل میں وسوسے ڈالے ہیں)