(۱۷۷۲۷) حَدَّثَنَا عَبْدُ اللہِ بْنُ مُبَارَکٍ ، عَنْ إِسْمَاعِیلَ مَوْلَی بَنِی مَخْزُوْمٍ قَالَ : سَأَلْتُ عَطَائً عَنِ امْرَأَۃٍ قَالَتْ لِعَبْدِہَا: أُعْتِقَکَ عَلَی أَنْ تَزَوَّجَنِی فَقَالَ : لَوْ أَنَّہَا بَدَأَتْ یَعْتِقُہُ ! قَالَ : وَسَأَلْتُ عَبْدَ اللہِ بْنَ عُبَیْدِ بْنِ عُمَیْرٍ فَقَالَ مِثْلَ قَوْلِ عَطَائٍ ، قَالَ : فَسَأَلْتُ مُجَاہِدًا فغَضِبَ وَقَالَ : فِی ہَذِہِ عُقُوْبَۃٌ مِنَ اللہِ وَمِنَ السُّلْطَانِ۔
(١٧٧٢٧) حضرت اسماعیل (رض) کہتے ہیں کہ میں نے حضرت عطائ (رض) سے سوال کیا کہ اگر کوئی مالکن اپنے غلام سے یہ کہے کہ میں تجھے اس شرط پر آزاد کرتی ہوں کہ تو مجھ سے شادی کرلے تو کیا حکم ہے ؟ انھوں نے فرمایا کہ بہتر تھا کہ وہ اسے آزاد کردیتی۔ میں نے حضرت عبداللہ بن عبید بن عمیر (رض) سے بھی یہی سوال کیا تو انھوں نے حضرت عطائ (رض) کے مثل بات فرمائی۔ میں نے حضرت مجاہد (رض) سے سوال کیا تو وہ غضبناک ہوئے اور فرمایا کہ یہ اللہ اور سلطان کی طرف سے قابل سزا عمل ہے۔