hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 17944

.

ابن أبي شيبة

17944
Ibn Abi Shaybah
(۱۷۹۴۵) حَدَّثَنَا عَبْدَۃُ بْنُ سُلَیْمَانَ ، عَنْ ہِشَامِ بْنِ عُرْوَۃَ ، عَنْ رَجُلٍ حَدَّثَہُ أَنَّ امْرَأَۃً سَأَلَتِ ابْنَہَا أَنْ یُزَوِّجَہَا فَکَرِہَ ذَلِکَ ، وَذَہَبَ إلَی عُمَرَ فَذَکَر ذَلِکَ لَہُ ، فَقَالَ عمر : اذْہَبْ فَإِذَا کَانَ غَدًا أَتَیْتُکُمْ قَالَ : فَجَائَ عُمَرُ فَکَلَّمَہَا وَلَمْ یُکْثِرْ ثُمَّ أَخَذَ بِیَدِ ابْنِہَا ، فَقَالَ لَہُ : زَوِّجْہَا فَوَالَّذِی نَفْسُ عُمَرَ بِیَدِہِ لَوْ أَنَّ حَنْتَمَۃَ بِنْتَ ہِشَامٍ یَعْنِی عُمَرُ أُمَّ نَفْسِہِ سَأَلَتْنِی أَنْ أُزَوِّجَہَا لَزَوَّجْتہَا ، فَزَوَّجَ الرَّجُلُ أُمَّہُ۔
(١٧٩٤٥) حضرت ہشام بن عروہ (رض) ایک آدمی سے نقل کرتے ہیں کہ ایک عورت نے اپنے بیٹے سے کہا کہ میری شادی کرادے، بیٹے نے اس بات پر ناگواری کا اظہار کیا، وہ حضرت عمر (رض) کے پاس آیا اور ساری بات عرض کی، حضرت عمر (رض) نے فرمایا کہ تم جاؤ میں تمہارے پاس کل آؤں گا۔ اگلے دن حضرت عمر (رض) آئے اور اس عورت سے مختصر بات چیت کی پھر اس کے بیٹے کا ہاتھ پکڑ کر فرمایا کہ تم اس کی شادی کرادو، اس ذات کی قسم ! جس کے قبضے میں عمر کی جان ہے ! اگر حنتمہ بنت ہشام (حضرت عمر (رض) کی والدہ) مجھ سے شادی کرانے کا کہتیں تو میں ضرور ان کی شادی کرادیتا۔ پس آدمی نے اپنی والدہ کی شادی کرا دی۔