hadith book logo

Ibn Abi Shaybah: Hadith 17945

.

ابن أبي شيبة

17945
Ibn Abi Shaybah
(۱۷۹۴۶) حَدَّثَنَا یَزِیدُ بْنُ ہَارُونَ قَالَ : أَخْبَرَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَۃَ ، عَنْ ثَابِتٍ وَإِسْمَاعِیلَ بْنِ عَبْدِ اللہِ بْنِ أَبِی طَلْحَۃَ أَنَّ أَبَا طَلْحَۃَ خَطَبَ أُمَّ سُلَیْمٍ ، فَقَالَتْ : یَا أَبَا طَلْحَۃَ أَلَسْتَ تَعْلَمُ أَنَّ آلَہَتِکَ الَّتِی تَعْبُدُ خَشَبَۃً تنبت مِنَ الأَرْضِ ، نَجَرَہَا حَبَشِیُّ بَنِی فُلاَنٍ قَالَ : بَلَی ، قَالَتْ : فَلاَ تَسْتَحْیِی مِنْ ذَلِکَ أسلم فَإِنَّک إِنْ أَسْلَمْتَ لَمْ أُرِدْ مِنْک صَدَاقًا غَیْرَہُ قَالَ حَتَّی أَنْظُرَ قَالَ : فَذَہَبَ ثُمَّ جَائَ ، فَقَالَ : أَشْہَدُ أَنْ لاَ إلَہَ إلاَّ اللَّہُ وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللہِ قَالَتْ : یَا أَنَسُ ، قُمْ فَزَوِّجْ أَبَا طَلْحَۃَ ، فَزَوَّجَہَا۔
(١٧٩٤٦) حضرت ثابت (رض) اور اسماعیل بن عبداللہ بن ابی طلحہ (رض) فرماتے ہیں کہ حضرت ابو طلحہ (رض) نے حضرت ام سلیم (رض) کوپیامِ نکاح بھیجا۔ انھوں نے کہا کہ اے ابو طلحہ ! کیا تم نہیں جانتے کہ جن معبودوں کی تم پوجا کرتے ہو وہ ایک محض ایک لکڑی ہے جو زمین سے اگتی ہے اور اسے فلاں حبشی نے اگایا ہے۔ ابو طلحہ (رض) نے جواب دیا واقعی بات تو یوں ہی ہے۔ حضرت ام سلیم (رض) نے کہا کہ پھر تمہیں اس سے شرم کیوں نہیں آتی، تم اسلام قبول کرلو، تمہارا اسلام کو قبول کرنا ہی میرا مہر ہوگا۔ حضرت ابو طلحہ (رض) نے سوچنے کے لیے وقت مانگا پھر آئے اور کہا کہ میں گواہی دیتا ہوں کہ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں اور محمد (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) اللہ کے رسول ہیں۔ حضرت ام سلیم (رض) نے اپنے بیٹے حضرت انس (رض) سے فرمایا کہ اے انس اٹھو اور ابو طلحہ سے میرا نکاح کرادو۔ چنانچہ انھوں نے نکاح کرادیا۔